• صارفین کی تعداد :
  • 2686
  • 7/21/2013
  • تاريخ :

خواف؛ سرزمين تاريخ و موسيقي

خواف؛ سرزمین تاریخ و موسیقی

ايران کے مشرقي حصے ميں  ايک تاريخ شہر بنام " خواف " واقع ہے - يہ ايک چھوٹا شہر ہے جس نے  ايراني تاريخ ،قدرتي حسن  اور ثقافت کو اپنے اندر سمو رکھا ہے -  يہ قصبہ ايران کے شہر مشھد مقدس کے جنوب مغرب ميں واقع ہے - يہاں کے لوگ بہادر اور محب وطن  ہيں - مشرق کي طرف سے  يہ قصبہ افغانستان سے متصل ہے - شمال ميں رشتخوار نامي قصبے سے متصل ہے جبکہ جنوب ميں قائن  اور مغرب ميں گناباد اور تربت حيدريہ واقع ہيں -  اس قصبے کا مشھد مقدس سے فاصلہ تقريبا 250 کلوميٹر ہے -  

تاريخ ميں اس شھر نے مسافروں کي  لامحدود تعداد کي مہمان نوازي کي ہے -  يہ قصبہ  شاہراہ ريشم کے 10 کلوميٹر حصے کو عبور کرنے  کي جگہ ہے جو  پہلي صدي قبل مسيح ميں چين کے دارلحکومت " سيان " کو ہرات کے ذريعے  ايران سے ملاتا تھا -  قديم زمانے ميں شاہراہ ريشم  پر واقع تمام شھر اقتصادي  اور ثقافتي  لحاظ سے  جديد ہوا کرتے تھے -  خواف شھر بھي چونکہ شاہراہ ريشم پر واقع تھا اس ليۓ اس شہر ميں بھي  تجارتي اور ثقافتي سرگرمياں ہميشہ عروج پر ہوا کرتي تھيں -  اس شھر کر رہنے  والے اس شہر کے مرکز کو  " روي " يا " رود "  کہا کرتے تھے -  "الفهرست" نامي تاريخي کتاب کے مصنف  ابن نديم (385 ه.ق)  نے اپني کتاب ميں اس شھر کو " روي " کے نام سے لکھا ہے - سن 1249  ہجري قمري ميں جب  ہرات ايران سے جدا ہوا تب  مشھد  کي نگراني ميں آ گيا -

شاہراہ ريشم کے کنارے واقع ہونے کي وجہ سے اس شہر ميں تجارتي سرگرمياں  بہت عام ہوا کرتي تھيں - يہي وجہ تھي کہ يہاں کے  اکثر لوگوں کا پيشہ  تجارت ہي ہوا کرتا تھا -  اس کے علاوہ چونکہ يہ علاقہ زرخير تھا اور  پاني بھي کافي مقدار ميں دستياب تھا اس ليۓ کھيتي باڑي کو بھي يہاں بہت اہميت دي جاتي  تھي - بعض لوگوں کا پيشہ مويشي پالنا بھي تھا -  يہ علاقے سرسبز ہيں اور  اس علاقے ميں انار بکثرت  پاۓ جاتے ہيں -( جاري ہے )

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

کندلوس کا ديہات اور ميوزيم

زنجان کا سب سے بڑا پل