• صارفین کی تعداد :
  • 3521
  • 10/21/2013
  • تاريخ :

بچے کو گالي سے کيسے روکيں ؟

بچے کو گالی سے کیسے روکیں ؟

ميٹھي زبان سے برے  الفاظ (حصّہ اول)

بچوں ميں نازيبا الفاظ  کا استعمال (حصّہ دوم)

بچے کو  ايسي مثالوں سے وضاحت ديں جو  اس کي سمجھ ميں آ جائيں - اب ہم ايک دوسرے  نکتہ کي طرف اشارہ کرتے ہيں جو بچوں  کي بدزباني کو  قابو  کرنے ميں معاون  ثابت ہو سکتا ہے -

بعض اوقات ايسا بھي ہوتا ہے کہ بچے کے اردگرد نازيبا الفاظ کا استعمال اس کثرت سے کيا جاتا ہے کہ وہ ان کلمات کو اپنا ليتا ہے اور  بچے کو اس کے معني بھي معلوم نہيں ہوتے ہيں -

جب پہلي بار بچہ کوئي نازيبا الفاظ اپني زبان پر لاتا ہے کہ تو فوري طور پر اسے تنبيہہ مت کريں بلکہ اسے تھوڑا وقت ديں تاکہ اسے خود اپني اس حرکت کا احساس ہو اور ايسے الفاظ کا استعمال دوبارہ کرنے سے باز رہے  ليکن اگر وہ  ايسے الفاظ کو بار بار ادا کر رہا ہے تب اس کے ليۓ ايسے قوانين وضع کريں جن کے تحت وہ نازيبا الفاظ کي ادائيگي سے باز رہے  -

والدين کي يہ بھي ذمہ داري ہے کہ بچے کي تربيت کے دوران اس بات کا خيال رکھيں کہ کبھي نہ چاہتے ہوۓ بھي منہ سے ايسے  الفاظ نہ نکاليں جو مناسب نہ ہوں کيونکہ بچہ بہت بڑا نقال ہوتا ہے - اکثر اوقات بچے ايسے کاموں کو دہراتے ہيں اور ايسے کلمات کا استعمال زيادہ کرتے ہيں جنہيں وہ اپنے والدين  سے سيکھتے ہيں -  اس بات کو معلوم کرنے کي کوشش کريں کہ بچے تک يہ نازيبا الفاظ کيسے پہنچے ہيں  - اگر آپ کو يقين ہے کہ بچے نے ايسے الفاظ  گھر يا محلے سے نہيں سيکھے ہيں تب بچے کے سکول ميں رابطہ کريں اور سکول کے پرنسپل  سے اس بارے ميں بات کريں تاکہ  اس مسئلے کي جڑ تک پہنچنے ميں آساني رہے -

آج کے جديد دور ميں ميڈيا بھي بچوں کي تربيت  پر بہت اثر انداز ہوتا ہے - ميڈيا کے بچوں کي تربيت کے حوالے سے مثبت اور منفي پہلو سامنے آۓ ہيں - بدقسمتي سے بعض فلميں ايسي بنائي جاتي ہيں جن ميں بہت نازيبا کلمات کا استعمال کيا جاتا ہے - ايسي فلميں ديکھنے سے بچوں  پر  اخلاقي لحاظ سے برے اثرات مرتب ہوتے ہيں - اس ليۓ کوشش کريں کہ بچے کو ايسي فلموں  يا ڈراموں سے دور رکھيں  اور ايسي چيزوں تک اس کي رسائي کو ناممکن بنائيں -

بچے کي تربيت کے دوران اس بات کا خيال رکھيں کہ  کسي بھي طرح سے اس کي  خود اعتمادي کو نقصان نہ پہنچے -  ايسا کرنے سے بچہ مناسب انداز ميں اپنا مۆقف بيان کرنے کے قابل ہو جاتا ہے - بچوں کو دوسروں کا احترام کرنا سکھائيں اور انہيں يہ باور کرائيں کہ جب آپ دوسروں کا احترام کريں گے تب دوسرے بھي آپ کو اچھے الفاظ سے ياد  کريں گے -