• صارفین کی تعداد :
  • 2625
  • 10/27/2013
  • تاريخ :

مرحوم محمد خياباني کي بہادري

مرحوم محمد خیابانی کی بہادری

شيخ خياباني کو مختلف محاذوں پر لڑنا  پڑا اور بہت ساري مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر انہوں نے ہر مصيبت کا دليري کے ساتھ مقابلہ کيا اور دين کي سربلندي اور عوام کي خدمت ميں کوئي کسر اٹھا نہ رکھي - روس نے جب  ايران سے  باج کا مطالبہ کيا اور ايران کو اس کي ادائيگي کے ليۓ الٹي ميٹم ديا تب شيخ خياباني نے اس وقت کي حکومتي اسمبلي ميں بہادرانہ مۆقف اختيار کيا  اور حکومت پر زور ديا کہ وہ اس کے مقابلے ميں ڈٹ جاۓ اور روس کي اجارہ داري کو قبول نہ کرے - شہيد خياباني اس بات کے معتقد تھے کہ يہ معاہدے  بين الاقوامي قوانين کے مطابق نہيں ہيں اور حکومت کي ذمہ داري ہے کہ پورے احترام کے ساتھ اس کا  اعلان کرے - ان کے مطابق کسي بھي شخص يا حکومت کو اس بات کا ہرگز اختيار نہيں ہے کہ کسي دوسرے شخص يا دوسري حکومت کي آزادي اور خودمختاري کو سلب کرے  مگر اس کے کہ ہم لوگ اسي دو ہزار سال پرانے طريقوں پر عمل پيرا ہو جائيں - روس کا يہ تقاضا ايران کي خودمختاري ميں کھلي مداخلت ہے اور  يہ ممکن نہيں ہے کہ ہماري قوم ملکي امور اور خودمختاري کو دوسرے کے ہاتھوں ميں  سونپ دے -

جب حکومت وقت نے نائپ سلطنت ناصرالملک کے مشورے سے روسي الٹي ميٹم کو مان ليا  تب حقيقت ميں ايران ميں حکومت پر قبضے کا آغاز ہو گيا - اس وقت مرحوم خياباني نے سبزہ ميدان ميں لوگوں کے ايک بڑے اجتماع سے خطاب کيا  جس ميں انہوں نے آمريت ، حکومت وقت اور الٹي ميٹم کے خلاف اظہار خيال کيا اور لوگوں کو اس بارے ميں آگاہ کيا - يپرم خان  نے وزارت خارجہ کے حکم سے سيکورٹي حکام کي مدد سے سبزہ ميدان ميں شيخ خياباني اور ان کے ساتھيوں کو گرفتار کرنے کي غرض سے دھاوا بول  ديا  ليکن وہاں پر شيخ خياني کو نہيں ڈھونڈ سکے - اس واقعے کے بعد جناب معتمدالتجار نے شيخ خياباني کو پيشکش کي کہ وہ اس رات کو ان کے گھر پر گزار ليں  ليکن شيخ خياباني نے جواب ديا کہ ميں نے اپنا فرض ادا کر ديا ہے  اور اس  کے نتائج بھي ہمارے سامنے آ رہے ہيں - ميري گرفتاري اس وقت ان کے ليۓ اہم تھي جب جلسہ پورا نہيں ہوا تھا ليکن ہم نے  مخفي باتوں کو لوگوں کے سامنے رکھا اور انہيں حالات سے آگاہ کيا -  ٠ جاری ہے )

تحریر : عروج فاطمہ

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

شيخ محمد خياباني

ڈاکٹر حسن روحاني کا مختصر تعارف