• صارفین کی تعداد :
  • 2273
  • 11/2/2013
  • تاريخ :

 ايام عزا کے موقع پر عراق ميں دہشتگردانہ کاروائيوں پر انتباہ

ایام عزا کے موقع پر عراق میں دہشتگردانہ کاروائیوں پر انتباہ

عراق کے صوبے کربلاء کے گورنر نے نواسۂ رسولغ– حضرت ابا عبد اللہ الحسين(ع) کي شہادت کے ايام اور اس موقع پر منائي جانے والي عزاداري  کے موقع پر عراق ميں انجام دي جانے والي ممکنہ دہشتگردانہ کاروائيوں پر خبردار کيا ہے- عراق کے صوبے کربلاء کے گورنر عقيل الطريحي نے اپنے ملک کے اخبار المسئلہ سے گفتگو ميں ايام عزا کے موقع پر عراق ميں دہشتگردي کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے موصولہ خفيہ اطلاعات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سلسلے ميں سيکيورٹي فورسيز کے ساتھ عراقي عوام کے بھرپور تعاون کي ضرورت پر تاکيد کي ہے-

انھوں نے اس موقع پر سيکيورٹي کے کئے جانے والے وسيع انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کي صورت حال کے تحفظ کيلئے عراقي عوام کا تعاون بھي غير معمولي اہميت کا حامل ہے- قابل ذکر ہے کہ عراق ميں خاص طور سے نويں اور دسويں محرم کے موقع پر کربلائے معلي ميں عزاروں امام مظلوم کربلا کے چاہنے والوں کا دسيوں لاکھ کا مجمع ہوتا ہے جس کيلئے سيکيورٹي کے بھاري اقدامات عمل ميں لائے جاتے ہيں تاہم حکومت عراق کي جانب سے اس موقع پر ممکنہ دہشتگردي کے مقابلے کيلئے عوامي تعاون کي درخواست کي گئي ہے- حاليہ مہينوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں ميں کار بم دھماکوں اور دہشتگردي کے سينکڑوں واقعات ميں اس ملک کے ہزاروں بے گناہ عام شہري مارے گئے ہيں-


متعلقہ تحریریں:

ميانمار ميں انسانيت سوز مظالم

ايران، گيس پروجکٹ پر پاکستان کا اصرار