• صارفین کی تعداد :
  • 2121
  • 11/12/2013
  • تاريخ :

عراق: زائرين حسيني کي حفاظت کے لئے 35 ہزار اہل کار تعيينات

عراق: زائرین حسینی کی حفاظت کے لئے 35 ہزار اہل کار تعیینات

عراق کے ايک سيکورٹي کمانڈر نے کہا ہے کہ اس سال عاشورا کے دن زائرين حسيني کي حفاظت کے لئے 35 ہزار اہل کاروں کو تعيينات کيا جائے گا- العالم کي رپورٹ کے مطابق " الفرات الاوسط " آپريشن کے علاقائي کمانڈر " جنرل عثمان الغانمي " نے اپنے ايک بيان ميں اعلان کيا ہے کہ عراق کي فضائي افواج بھي سيکورٹي کے امور ميں اسٹينڈ بائي کے طور پر حاضر رہے گي- عراق کے اس سيکورٹي کمانڈر نے دہماکہ خيز مواد کا پتہ لگانے والے انسٹومينٹز کے استعمال ، زائرين حسيني کے درميان سيکورٹي اہل کاروں کي موجودگي ، زائرين کي حفاظت کے لئے خفيہ معلومات کي فراہمي اور دھشتگردانہ سرگرميوں کے خلاف مہم کو جديد نہج پر لانے کے لئے اقدامات کي خبر دي ہے- " جنرل عثمان الغانمي " نے سيکورٹي اہل کاروں کے ساتھ شہريوں اور زائرين امام عالي مقام کے تعاون کو ضروري قرار ديا- ہرسال مذہبي مناسبتوں منجملہ محرم الحرام کے پہلے عشرے ، اربعين حسيني ، نيمہ شعبان اور ديگر مذہبي مراسم ، دھشتگردوں کي توجہ کا مرکز رہتے ہيں اور ان ايام ميں دھشتگرد عناصر بے گناہ شہريوں اور زائرين حسيني کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہيں اور انہيں خاک و خون ميں غلطاں کرتے ہيں-

 

 

متعلقہ تحریریں:

ميانمار ميں انسانيت سوز مظالم

سعودي عرب ميں خواتين کے حقوق کي پامالي