• صارفین کی تعداد :
  • 2986
  • 11/23/2013
  • تاريخ :

سني  علماء ميں عقيدہ مہدويت

سنی  علماء میں عقیدہ مہدویت

خوشتر آن باشد کہ سرّ دلبران                 گفتہ آيد در حديث ديگران

”‌صداقت وہ ھے جس کا اقرار دشمن بھي کرے“-

اہل سنت کے وہ علماء اور مفکرين جو شيعہ علماء کي اس بات سے اتفاق رکھتے ہيں کہ امام مہدي(عج) پيدا ہوچکے ہيں اور ابھي زندہ ہيں اور امام حسن عسکري(ع) کے فرزند ارجمند ہيں ان کي اچھي خاصي تعداد ہے مثلا ان ميں سے بعض مندرجہ ذيل ہيں :

(1)ابوسالم کمال الدين محمد بن طلحہ بن محمد قرشي شافعي اپني کتاب مطالب السۆل في مناقب آل رسول ميں-

(2)ابوعبداللہ محمد بن يوسف محمد گنجي شافعي اپني کتاب البيان في اخبار صاحب الزمان ميں-

(3)نور الدين علي بن محمد بن الصباغ مالکي اپني کتاب الفصول المھمۃ ميں-

(4)فقيہ واعظ شمس الدين ابوالمظفر يوسف بن قزغلي بن عبد اللہ بغدادي حنفي جو کہ سبط ابن جوزي کے نام سے مشہور ہيں-

(5)محي الدين عربي حاتمي اندلسي اپني کتاب الفتوحات المکيہ ميں-

(6)نور الدين عبد الرحمن بن احمد بن قوام الدين دشتي جامي شرح کافيہ ابن حاجب کے مصنف اپني کتاب شواھد النبوۃ ميں-

(7)شيخ عبد الوھاب بن احمد بن علي شعراني مصري اپني کتاب اليواقيت والجواھر ميں

(8)جمال الدين عطا اللہ بن سيد غياث الدين فضل اللہ اپني کتاب روضۃ الاحباب في سيرۃ النبي والال والاصحاب ميں-

(9)حافظ محمد بن محمد بن محمود بخاري کہ جو خواجہ يارسا کے نام سے مشہور ہيں اپني کتاب فصل الخطاب ميں-

(10)عبد الرحمن جو کہ مشايخ صوفيہ ميں سے تھے اپني کتاب مرآۃ الاسرار ميں

(11)شيخ حسن عراقي-

(12)ابو محمد احمد بن ابراھيم بلاذري حديث مسلسل ميں-

(13)ابو محمد عبداللہ بن احمد بن محمد بن خشاب کہ جو ابن خشاب کے نام سے مشہور ہيں اپني کتاب تواريخ مواليہ الائمہ و وقياتھم ميں جناب علامہ سيد محسن امين شامي کتاب اعيان الشيعہ جلد2 صفحہ 64 سے 70 تک ميں ان تيرہ افراد کا ذکر کرتے ہيں اور اس کے بعد فرماتے ہيں (ان کے علاوہ) ديگر اھل سنت کہ جو امام مہدي (عج) کے موجود ہونے کے قائل ہيں ان کي تعداد بہت زيادہ ہے اور جو بھي ان علماء کے بارے ميں جاننا چاہتا ہے وہ ہماري کتاب البرھان علي وجود صاحب الزمان اور علامہ نوري کي کتاب کشف الاستار کي طرف رجوع کرے - ( جاری ہے )


متعلقہ تحریریں:

انتظار قرآن کي نگاہ ميں

حکومت حضرت امام مھدي (ع) ميں معجزے کي ضرورت