• صارفین کی تعداد :
  • 2653
  • 11/27/2013
  • تاريخ :

مہدي آخر الزمان (عج) عيسائي کتب ميں 1

مہدی آخر الزمان (عج) عیسائی کتب میں 1

عيسائي مذہب اور مقدس کتب ميں موعود آخرالزمان کے بارے ميں واضح بشارتيں موجود ہيں- انجيل متي، لوقاء، مرقس، برنابا اور يوحنا کے مکاشفات اس سلسلے ميں خاص طور پر قابل ذکر ہيں-

عيسائي کہتے ہيں کہ عيسي (ع) يہود کے موعود ہيں؛ اور يہوديوں نے عالمي حکومت کي تشکيل ميں حضرت عيسي (ع) کي ناکامي کو دستاويز بنا کر اس عقيدے کو رد کرديا ہے-

انجيل

انجيل برنابا ميں حضرت مہدي کے بارے ميں بشارتيں صراحت کے ساتھ بيان ہوئي ہيں ليکن چونکہ عيسائيوں کي اکثريت انجيل برنابا کو معتبر نہيں سمجھتے يہاں ہم ان کے ہاں معتبر انجيلوں کي نويديں اور بشارتيں نقل کرتے ہيں:

1- "بجلي مشرق سے ساطع ہوکر مغرب ميں ظاہر ہوگي، پسر انسان کے بيٹے (انسان کا بيٹا) کا ظہور بھي ايسا ہي ہوگا ... اس کے بعد پسر انسان کي علامت آسمان ميں ظاہر ہوگي، اور اس وقت زميں کے تمام گروہ و مکاتب کے پيروکار سينہ زني کريں گے اور پسر انسان کو ديکھيں گے جو آسمان کے بادلوں پر قوت و جلال کے ساتھ آتا ہے ... آسمان و زمين زائل نہيں ہونگے، مگر اس روز اور گھڑي جس کا علم کسي کے پاس بھي نہيں ہے حتي کہ ملائکۃ اللہ کے پاس، سوائے پدر کے اور ميرے اور بس ... لہذا تم بھي تيار ہوجاۆ کيونکہ ايسي گھڑي پر پسر انسان آئے گا جس کا تم گماں بھي نہيں کرسکتے ہو"-

2ـ "… ليکن جب پسر انسان اپنے جلال ميں اپنے تمام مقدس فرشتوں کے ساتھ آئے گا اپنے جلال کي کرسي پر بيٹھے گا، اور تمام امتيں اس کے حضور جمع ہونگي اور وہ انہيں ايک دوسرے سے الگ کريں گے؛ جس طرح کہ شبان (گڈريا) بھيڑوں کو بکريوں سے جدا کرتا ہے"-

3ـ "… آن گاہ تم پسر انسان کو ديکھو جو قوت و جلال عظيم کے ساتھ بادلوں پر آئے گا، اس وقت وہ اپنے فرشتوں کو جہات اربعہ سے، زمين کي انتہاۆں اور فلک کي انتہاۆں سے مجتمع کرے گا--- تاہم اس روز اور اس گھڑي کي اطلاع پدر (باپ) کے سوا کسي کے پاس نہ ہوگي، نہ فرشتے مطلع ہونگے اور نہ ہي پسر--- پس خبردار رہو اور دعا کرو کيونکہ تمہيں نہيں معلوم کہ وہ وقت کب ہوگا..."-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

امام مھدي (ع) کي آمد پر تمام فرقے متفق

انتظار کي بہترين روش 3