• صارفین کی تعداد :
  • 5468
  • 12/3/2013
  • تاريخ :

استشراق اور مستشرقين

استشراق اور مستشرقین

 اس کتاب کو جناب  عبدالحئي عابد نے ڈاکٹر  عبدالرشيد رحمت کي نگراني ميں تحرير کيا ہے -  ان کي تدوين اعجاز عبيد نے کي ہے اور يہ کتاب آن لائن صورت ميں اردو برقي کتاب  کي ويب سائٹ پر اپني مکمل حالت ميں موجود ہے -  جناب عبدالحئي عابد خود اپني اس کتاب کے بارے ميں لکھتے ہيں کہ ان کي يہ  کتاب  اپنے محترم استاد مکرم جناب ڈاکٹر عبدالرشيد رحمت صاحب کي ہدايت کے مطابق ايم فل ، سيکنڈ سميسٹر کے پرچہ--’’اسلام اور مستشرقين‘‘ کے حوالے سے ايک تعارف ہے ، جس ميں استشراق کا مفہوم ، مستشرقين کے عقائد و نظريات کا پس منظر، اسلام کے بارے ميں مستشرقين کے عمومي رويوں کا بيان اور اسلام پر مستشرقين کے اعتراضات کا جائزہ پيش کيا گيا ہے- مستشرقين کا تعلق زيادہ تر مغرب سے ہے اور ان کا مذہبي پس منظر عيسائيت اور يہوديت کا ہے- يہ دونوں قوميں اپنے آپ کو خدا کي چہيتي قوميں قرار ديتے ہيں- ان کا عقيدہ ہے کہ نجات کے ليے بس يہودي يا عيسائي ہو جانا ہي کافي ہے- حضرت عيسيٰ عليہ السلام کے بعد ، يہ دونوں اقوام اپني آسماني کتابوں ميں بيان کي گئي پيش گوئيوں کي روشني ميں آخري زمانے ميں آنے والے نبي کي منتظر تھيں- ليکن اللہ نے حضرت ابراہيم کے ساتھ کيے گئے وعدے کو دوسرے انداز ميں پورا کيا-يہود و نصاريٰ کي سرکشي، ظلم، نفاق، انبياء کے ساتھ غلط رويوں ، کتاب اللہ ميں تحريف اور احکام خدا کے ساتھ مذاق کي وجہ اور اصلاح کي ساري کوششوں کي ناکامي کے بعد کچھ اور ہي فيصلہ کر ليا تھا-اس نے نبوت و رسالت کے عظيم منصب کو بني اسرائيل سے واپس لے کر بنو اسماعيل کے ايک صادق و امين اور صالح ترين فرد حضرت محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم   کے سپرد کر ديا- اس پر يہود، باوجود اس کے کہ ساري نشانيوں سميت آپ کو نبي کي حيثيت سے پہچان گئے تھے ، آپ کي مخالفت پر کمر بستہ ہو گئے اور اس سلسلے ميں تمام اخلاقي حدود کو پامال کر ديا- اللہ تعاليٰ نے قرآن مجيد ميں تفصيل سے ان اقوام پر اپنے انعامات اور ان کي بدکرداري اور نافرماني کا ذکر کيا ہے-

ان دونوں اقوام نے آغاز اسلام سے لے کر اب تک ہميشہ اسلام کي مخالفت اور اسلامي تعليمات کو شکوک و شبہات سے دھندلانے کي سعي و جہد کي ہے- اپني کتابوں ميں تحريف کرکے ہر اس آيت کو ختم کرنے کي کوشش کي ہے جو کسي بھي صورت ميں اسلام اور حضرت محمد صلي اللہ  عليہ وآلہ وسلم کے حق ميں تھي- اسلام کے افکار و نظريات ميں تحريف کرنے ، غلط عقائد کو پھيلانے اور اسلام کے آفاقي پيغام کو غلط ثابت کرنے کي کوشش کي ہے- اس کتاب ميں مصنف نے يہ کوشش کي ہے کہ ان باتوں پر روشني ڈالي جاۓ اور ان کے پس پشت عوامل کو معلوم کرنے کي کوشش کي گئي ہے -

 

بشکریہ الحسنین ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

ہندو انتہا پسند جماعتوں کي مسلمانان ہند کے خلاف چاليں

بابري مسجد کي شہادت کي ياد سنہ  2010 ء