• صارفین کی تعداد :
  • 3359
  • 12/9/2013
  • تاريخ :

امام زمانہ کے 313 صحابي 1

 

امام زمانہ کے 313 صحابی 1

سوال يہ ہے کہ ايسي کوئي کتاب ہے جس ميں 313 صحابيوں کا نام و نشان اور ان کے مسکن کا پتہ ثبت کيا گيا ہو؛ کتاب اور اس کے مۆلف کا نام کيا ہے؟

جواب يہ ہے کہ حضرت مہدي (عج) کے اصحاب کو دو "عام" اور "خاص" گروہوں ميں تقسيم کيا جاسکتا ہے-

آپ (عج) کے عام اصحاب وہ عام لوگ ہيں جو ظہور کے زمانے ميں آپ (عج) کا ساتھ ديں گے اور آپ (عج) کے احکامات کے نفاذ ميں جان کي بازي لگائيں گے-

اسلامي تعليمات ميں سے ايک يہ ہے کہ لوگ خدائے بزرگ و برتر سے التجاء کريں کہ انہيں امام زمانہ (عج) کے اصحاب و انصار ميں قرار دے-

امام صادق (ع) فرماتے ہيں: جو بھي چاليس روز وقت سحر اللہ کي بارگاہ ميں دعائے عہد پڑھے، ہمارے قائم کے اصحاب و انصار ميں سے ہوگا؛ اور اگر امام (عج) کے ظہور سے قبل دنيا سے چلا جائے تو خداوند متعال اس کو (امام زمانہ (ع) کي مدد کے لئے) قبر سے اٹھائے گا- (1)

تاہم امام مہدي (عج) کے خاص اصحاب بہت ہي خاص اور ممتاز افراد ہيں جن کي مدد سے امام (عج) دنيا کو عدل و انصاف سے بھر ديں گے- ان افراد کي فضيلت ميں بھي متنوع احاديث وارد ہوئي ہيں-

امير المۆمنين (ع) کے خطبۃالبيان ميں ان افراد کے نام، ان کا نسب اور مقام سکونت بيان کيا گيا ہے- (2)

گوکہ امام (عج) کے اصحاب کا نام و نشان جاننے سے حقائق کو سمجھنے ميں ممدد ملتي ہے ليکن اس بارے ميں احاديث کو بآساني قبول نہيں کيا جاسکتا کيونکہ يہ حديثيں بہت محدود منابع ميں نقل ہوئي ہيں اور علمائے حديث يقين آور اور اطمينان بخش نقطے تک نہيں پہنچ سکے ہيں- چنانچہ امام معصوم (ع) سے اس قسم کي حديث کا صدور، احتمالي ہے؛ اور اس قسم کے مسائل ميں ـ جن سے بد سيرت لوگ ناجائز فائدہ اٹھاتے ہيں ـ کمزور سند سے وارد ہونے والي حديثوں پر اعتماد نہيں کيا جاسکتا-

 

حوالہ جات:

1- حسين فريدوني، امام مهدي ـ (عج) از ولادت تا ظهور، ترجمة، الامام المهدي من المهد الي اللّحد، سيد محمد كاظم قزويني ص 508، نشر آفاق-

2- امام مهدي (عج) از ولادت تا ظهور، ص 497 - 505.

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

امام مہدي (عج) کا قرآني تعارف 2

امام مھدي (ع) کي آمد پر تمام فرقے متفق