• صارفین کی تعداد :
  • 2391
  • 12/11/2013
  • تاريخ :

مٹھي بھر اصحاب کے ساتھ دنيا کي تسخير! 1

مٹھی بھر اصحاب کے ساتھ دنیا کی تسخیر! 1

سوال: يہ کيسے ممکن ہے کہ امام عصر (عج) معدود افراد کي مدد سے دنيا کو تسخير کرديں؟ کيونکر ممکن ہے کہ پوري دنيا مٹھي بھر اصحاب مہدي (عج) کے سامنے سر تسليم خم کريں اور اپني عادات و اخلاقيات اور روايات کو ترک کرديں؟

روايات ميں ہے کہ جب صاحب الامر (عج) مکہ ميں ظہور کريں تو ابتداء ميں 313 اصحاب خاص ان کي خدمت ميں حاضر ہونگے اور جب اجتماع کرنے والوں کي تعداد دس ہزار تک پہنچے تو مکہ سے خارج ہونگے-

ممکن ہے کہ امام (عج) کا غلبہ اعجاز کے ذريعے ہو، ممکن ہے ظاہري اسباب کے ذريعے ہو اور يہ بھي ممکن ہے کہ دونوں ذريعوں سے ہو؛ جس طرح کہ رسول اللہ (ص) کي پيشقدمي اور کاميابي ميں دونوں عناصر کا کردار تھا-

اعجاز کے ذريعے چونکہ خداوند متعال کي مشيت ان کے شامل حال ہوگي، لہذا فتح کا امکان ظاہر و آشکار ہے اور اس کي بشارتيں قرآن اور حديث ميں فراوان ہيں- اور خداوند متعال بسا اوقات تھوڑي سي جماعت کو ايک عظيم قوت پر نصرت عطا فرماتا ہے؛ ارشاد ہوتا ہے:

{كَم مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللّهِ وَاللّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ}- (1)  

"کتني چھوٹي جماعتيں ہيں جو بڑي جماعتوں پر غالب آ جا تي ہيں،  اللہ کے حکم سے اور اللہ صبر کر نے والوں کے ساتھ ہے"-

امام مہدي (ع) اور ان کے اصحاب اور اللہ کے شائستہ بندے سب پر غالب و حاکم اور زمين کے وارث و مالک بنيں گے:

{وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ}- (2)

"اور بے شک ہم نے ذکر (تورات) کے بعد زبور ميں بھي لکھ ديا ہے کہ زمين کے وارث  ميرے صالح بندے ہوں گے"-

اور ظاہري اسباب کے لحاظ سے بھي اس طرح کي فتح اور حکومت الہيہ کي تشکيل ممکن ہے کيونکہ جس وقت امام (عج) ظہور کريں گے دنيا معاشرتي، اخلاقي اور سياسي حالات بالکل مساعد ہونگے-

 

حوالہ جات:

1. سورہ بقرہ (2) آيت 149-

2- سورہ انبياء (21) آيت 105-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

انتظار قرآن کي نگاہ ميں

ابن خلدون کا انکار مہدي!