• صارفین کی تعداد :
  • 3825
  • 12/16/2013
  • تاريخ :

مدينہ ميں حضرت محمد صلّي اللہ عليہ و آلہ کي ولادت

مدینہ میں حضرت محمد صلّی اللہ علیہ و آلہ کی ولادت

حضرت محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب صلّي اللہ عليہ و آلہ  اللہ تعالي  کے آخري پيامبر  ہيں جنہوں نے دنيا ميں لوگوں کو اللہ تعالي کي يگانگيت اور سماجي مساوات کي طرف اور آخرت ميں جاوداني زندگي  کي طرف دعوت دي اور گذشتہ آسماني اديان کو اپني نبوت اور رسالت سے مکمل کرديا-(1)

شيعہ روايات کے مطابق آپ  (ص) نے عام الفيل کے پہلے سال، 17 ربيع الاول ميں شہر مکہ ميں ايک پارسا عورت (آمنہ بنت وہب) کي کوکھ سے جنم ليا اور اپنے عہد کي اندھيري دنيا کو روشن کرديا-

اہل سنت کي  روايات کے مطابق آپ (ص) کي پيدايش ربيع الاول ميں ہوئي مگر ان کا پيغمبر (ص) کے  ولادت کے دن سے اتفاق نہيں-  مختلف روايات ميں دو، آٹھ، دس، بارہ اور بائيس ربيع الاول کو  آنحضرت کي ولادت کا  دن بتايا گياہے- ان کا خيال ہے کہ پيامبر صلّي اللہ عليہ و آلہ کي ولادت، آپ کا معراج، ہجرت اور انتقال سب ايک ہي دن ميں ہوئي ہے-(2)

انتقال کے وقت آپ کي عمر 63 سال تھي اور آپ کي رسالت کا دورانيہ 23 سال تھا- آپ چاليس سال کي عمر ميں اللہ کي طرف سے  پيغمبري کے ليے منتخب ہوئے- آپ نے ابتدا ميں مکہ ميں تين سال  چپکے سے اور پھر دس سال کھلم کھلا لوگوں کو توحيد اور اسلام کي طرف دعوت دي- اس راستے ميں کاميابي حاصل کرنے کےليے آپ کو مشرکوں سے بہت سي جسماني اذيتيں اور تکاليف  اٹھانا پڑيں  اور جب مشرکين ِ مکہ  نے آپ کو قتل کرنے کي سازش کي تو آنحضرت صلّي اللہ عليہ و آلہ  وسلم  نے حکمِ الہي سےمدينہ منورہ( يثرب) کي طرف ہجرت  فرمائي  اور اسي شہر کو اپني تبليغات اور رسالت کا مرکز مقرر کيا- اسي طرح حکومت اسلامي کي بنياديں اسي شہر ميں استوار ہوگئيں- اس کے بعد دس سال کےليے اس شہر ميں قيام کيا اور مشرکينِ مکہ اور ديگر دشمنانِ دين  کي مختلف سازشوں کا سامنا کيا اور ان کي ايک بہت بڑي تعداد کو راہ ِ  اسلام پرلے آئے اور عربستان کے اہم علاقے جيسے مکہ، طائف، يمن کو اسلامي نظام ميں شامل کرديا-

جاري ہے