• صارفین کی تعداد :
  • 3657
  • 1/10/2014
  • تاريخ :

رجعت کي کيفيت 2

رجعت کی کیفیت 2

رجعت کي کيفيت 1

4- اميرالمۆمنين (ع) کي حکومت کے بارے ميں روايت ميں مذکور ہے کہ تمام انبياء (ع) اور مۆمنين ان کے زمانے ميں واپس آئے گے اور حضرت رسول (ص) حکومت کا پرچم ان کے سپرد کريں گے اور ---"- (4)

مذکورہ روايت سے صرف يہي معلوم ہوتا ہے کہ ا‏ئمہ معصومين (ع) کي رجعت امام قائم (عج) کے دور ميں شروع ہوگي؛ چنانچہ ان کي حکومت حضرت قائم (عج) کي حکومت کي عالمي حکومت عدل کا تسلسل ہے اور صرف اميرالمۆمنين (ع) کي عالمي حکومت ميں انبياء اور سارے مۆمنين رجعت کريں گے اور حکومت اميرالمۆمنين (ع) کي ہوگي-

علامہ محمد باقر مجلسي (رح) فرماتے ہيں:

"--- ان رجعتوں کي خصوصيت ہم پر ظاہر نہيں ہے کيا حضرت قائم (عج) کے ظہور کے ساتھ ہي يہ رجعتيں شروع ہونگي يا ان کے بعد رجعت کا آغاز ہوگا! اور بعض روايات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ائمہ (ع) اپني امامت کي ترتيب سے رجعت کريں گے اور شيخ حسن بن سليمان کي رائے يہ ہے کہ ہر امام کي امامت کا ايک دور ہے اور ہر امام کے مہدي ہونے کا اپنا دور ہے اور امام زمانہ (عج) ظہور کريں گے تو يہ ان کي امامت کا دور ہوگا اور اپنے آباء و اجداد کے بعد ايک بار پھر رجعت کريں گے اور اسي بنا پر انھوں نے تاويل کي ہے اس حديث کي جس ميں تاکيد ہوئي ہے کہ "ہم بارہ اماموں ميں سے بارہ ہي مہدي ہيں" اور يہ قول اگرچہ بعيد از صواب نہيں ہے ليکن بہتر ہے کہ رجعت کا اقرار کيا جائے اور اس کي تفصيل کو علم معصومين (‏ع) کي طرف لوٹايا جائے"- (5)

چنانچہ جيسا کہ علامہ مجلسي نے کہا ہے، احتياط يہ ہے کہ ائمہ (ع) کي رجعت و حکومت کي تفصيل کو ائمہ معصومين (ع) کے علم پر چھوڑ ديا جائے-

ايک سوال: رجعت کے بعد دنيا ميں ائمہ (ع) کي بقاء اور ان کے انتقال کي کيفيت کيا ہے؟

ہر امام (ع) کي حکومت کي مدت کے بارے ميں روايات ميں وضاحت نہيں ہوئي ہے صرف ايک روايت ميں کہ حضرت امام حسين (ع) اس قدر حکومت کريں گے کہ ان کي بھنويں آنکھوں پر لٹک آئيں گي- (6)

اس بارے ميں بھي کوئي موثق روايت وارد نہيں ہوئي ہے کہ ائمہ (ع) کي قيامت منتقلي کي کيفيت کيا ہوگي ليکن بعض روايات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپني فطري عمر گذار کر طبيعي موت پر دنيا سے رخصت ہونگے- (ختم شد)

 

حوالہ جات:

4- مجلسي، بحار ج 53، ص70.

5- مجلسي، حق اليقين ص 262-261.

6- مجلسي، حق اليقين ص252-

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

حديث مہدويت صحيحين ميں 2

رجعت کے واقعات اور شہدائے کربلا کي رجعت