• صارفین کی تعداد :
  • 4037
  • 12/20/2013
  • تاريخ :

مولا علي  عليہ السلام کي شان ميں

مولا علی  علیہ السلام کی شان میں

 ذکر علي (ع) (حصہ اول)

حضرت علي عليہ السلام  کا ذکر (حصہ دوم)

حضرت  کي ولادت کا جشن (حصہ سوم)

مولا علي عليہ السلام کي عظمت (حصہ چہارم)

 

 

اور آگے بڑھئے حضرت خديجہ سے آپ کا نکاح ہوتا ہے تو آپ جانتے ہيں کہ نکاح خواں کون ہے ؟ خطبہ نکاح کون پڑھاتا ہے ؟ جس کو شک ہو وہ مولانا شبلي نعماني کي سيرت النبي اٹھا کر ديکھ لے - اس ميں کسي مورخ نے اختلاف نہيں کيا کہ خطبہ نکاح جناب ابو طالب نے پڑھا يا - حضرت ابو طالب (ع) وصال پاتے ہيں تو اس سال کو آپ عام الحزن قرار ديتے ہيں ان سارے حقائق کے باوجود جناب ابو طالب کا جرم يہ بتايا جاتا ہے کہ انھوں نے اسلام کا اعلان نہيں کيا ميں کہتا ہوں دوستو انصاف سے کا لو ، اصحاب کہف اپنا مذہب چھپائيں تو دہرے اجر کے مستحق ٹھہريں اور ابو طالب اپني مصلحتوں کي وجہ سے اسلام کا اعلان نہ کريں تو کافر و مشرق قرار ديئے جائيں يہ تو وہي بات ہوگي:

تمھاري زلف ميں آئي تو حسن کہلائي

وہ تير گي جو مرے نامہ سياہ ميں ہے

تو آج کا جشن اس کي ولادت کا جشن ہے جو خود بھي بت پرستي اور شرک کے ہر شائبے سے پاک رہا اور جس کے اباو اجداد بھي ہر طرح طاہر و مطہر رہے آج اس کا جشن ہے جس نے اسلامي سياست اور غير اسلامي نظام سياست ميں فرق واضح کيا جس نے خلافت اور ملوکيت کے درميان حد فاصل کھينچ دي ، جس نے بتايا کہ عارضي کاميابي کے لئے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرو ،بھائي دشمن کے پاس جا رہا ہے تو جانے دو مگر بيت المال سے اس کا وظيفہ نہ بڑھاۆ-

اسلام کے پہلے دو خلفاء کا دور تھا کہ اس ميں واسطہ دشمنوں سے تھا مرتدوں سے تھا منکرين دعوت سے تھا - مگر حضرت علي (ع) کے مقابلے ميں خود مسلمان کہلانے والے بزرگ تھے - آپ نے خود اپنے عمل سے سبق ديا کہ جب کلمہ گو مسلمان بھي اسلامي نظام کے خلاف بغاوت کرديں تو ان کے خلاف تلوار اٹھانا بھي عين شريعت کے مطابق ہے- ( جاري ہے )