• صارفین کی تعداد :
  • 5218
  • 2/12/2014
  • تاريخ :

ولادت امام (عج) اور شيعہ اور سني محدثين کا اختلاف (حصہ دوم)

ولادت امام (عج) اور شیعہ اور سنی محدثین کا اختلاف 2

ولادت امام (عج) اور شيعہ اور سني محدثين کا اختلاف

بعض کا کہنا ہے کہ امام (عج) امام حسن مجتبي (ع) کي نسل سے ہيں (5) ابن حجر نے اس اس قول کي توجيہ ميں کہا ہے: امام حسن مجتبي (ع) نے شفقت کي بنا پر خلافت کو ترک کيا اور معاويہ کے ساتھ مصالحت کرلي اور خداوند متعال نے امام زمانہ (عج) کو ان ہي کي نسل سے قرار ديا اور جو احاديث دلالت کرتي ہيں کہ امام مہدي (عج) امام حسين (ع) کي نسل سے ہيں، درست نہيں ہيں! اور ان کے اثبات کے لئے کوئي ثبوت نہيں ہے- (6)  

جواب يہ ہے کہ يہ قول بارہا رد کيا گيا ہے کيونکہ ممکن ہے کہ راوي يا ناسخ (نسخہ نويس) نے غلطي کي ہو کيونکہ حسن اور حسين بہت قريبي ہيں اور صدر اول ميں چونکہ حرف پر نقطہ گذاري نہيں ہوتي تھي اسي وجہ سے کلمات ميں اس طرح کے اشتباہات ہوتے رہتے تھے-

2- امام حسن (ع) کے ساتھ امام مہدي (عج) کي نسبت وہي ہے جو  رسول اللہ (ص) کے ساتھ امام حسن (ع) کي تھي اور امام مہدي (عج) ماں کے توسط سے امام حسن (ع) سے بھي متصل ہيں کيونکہ امام سجاد (ع) کي زوجہ مطہرہ اور امام محمد باقر (ع) کي والدہ حضرت امام حسن مجتبي (ع) کي بيٹي سيدہ فاطمہ (س) تھيں اور اس لحاظ سے امام زمانہ (عج) امام مجتبي (ع) کي نسل سے بھي ہيں اور امام حسين (ع) کي نسل سے بھي چنانچہ ايک قول دوسرے سے متصادم نہيں ہے اس بات کي تائيد ميں اہل سنت اور اہل تشيع کے علماء نے متعدد روايات نقل کي ہيں- (7)

اور ظلم و جور کي بنياد رکھنے والے معاويہ کے ساتھ امام حسن (ع) کي صلح کا واقعہ وجود امام زمانہ سے کوئي منطقي تعلق نہيں ہے اور امام زمانہ (عج) کي امامت پاداش اور انعام کا دوسرا نام نہيں ہے- اور ابن حجر کي روايت ميں معاويہ کي تائيد پائي جاتي ہے جس کے لئے امام حسن (ع) کے لئے انعام قرار دينا اس کے عقيدے کے مطابق، معقول نہيں ہے چنانچہ يہ روايت جعلي اور موضوعہ بھي ہوسکتي ہے جو ترمذي نے بھي اس کو اپني کتاب ميں نقل کيا ہے کيونکہ اس طرح کي جعلي احاديث ان کتابوں ميں بکثرت پائي جاتي ہيں جن کي وجہ مذہب اہل بيت (ع) سے دشمني اور عداوت ہے-

 

حوالہ جات:

5- ترمذي، سنن-

6- صواعق المحرقه، وہي ماخذ-

7- حافظ ابو نعيم احمد بن عبدالله مناقب المهدي-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی

 


متعلقہ تحریریں:

امام زمان عليہ السلام کي  حکومت ميں سياسي اور معاشرتي طرز

امام زمان عليہ السلام کا طرز حکومت