• صارفین کی تعداد :
  • 3256
  • 1/3/2014
  • تاريخ :

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء ( حصّہ چہارم )

شہادت امام رضا علیہ السلام کے بارے میں مختلف آراء ( حصّہ چہارم )

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء (حصّہ اوّل)

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء ( حصّہ دوّم )

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء ( حصّہ سوّم )

احمد امين المصري عباسي بادشاہ منصور دوانيقي کے بارے ميں لکھتے ہيں کہ: "منصور معتزليوں کو ضرورت کے وقت اپنے پاس بلايا کرتا تھا اور محدثين اور علماء کو بھي دعوت ديا کرتا تھا اور يہ دعوتيں اس وقت تک ہوتي تھيں جب تک ان (معتزليوں اور علماء و محدثين) کا کردار اس کے اقتدار سے متصادم نہيں ہوتا تھا اور اگر ان کے کردار اور سلطان کے اقتدار ميں ٹکراۆ کي صورت پيدا ہوتي تو انہيں بلا تکلف منصور کي سزائيں بھگتنا پڑتي تھيں"- (1)

منصور دوانيقي وہي بادشاہ ہے جس نے حنفي مسلمانوں کے امام ابوحنيفہ کو زہر کا جام پلايا اور ساتھ ہي امام جعفر الصادق عليہ السلام اور آپ (ع) کے شاگردوں کے ساتھ بہت ناروا سلوک روا رکھا- اور کہا جاتا ہے کہ منصور محمد بن‌ عبداللہ‌ علوي کے قيام کي وجہ سے امام (ع) کا مخالف ہوچکا تھا- (2)

بہرحال حکام کي کوشش ہوتي تھي کہ ائمہ عليہم السلام کے حقائق بيان نہ ہوں يا توڑ مروڑ کر بيان کئے جائيں اور اس سلسلے ميں علماء کہلانے والے افراد کي حمايت حاصل کيا کرتے تھے-

چنانچہ اگر کہا جائے کہ ابن اثير، طبرى، ابوالفداء، ابن العبرى، يافعى اور ابن خلكان ان ہي علماء ميں سے تھے جنہوں نے حقيقت اور تاريخ سے خيانت کي اور واقعات تاريخ کي تأليف ميں بے انصاف تھے اور انھوں نے پيشہ ورانہ غيرجانبداري کا لحاظ ہرگز نہ رکھا، تو يہ عين حقيقت ہوگي-

ان لوگوں کي ناانصافي، تعصب اور حکام جور کي اندھادھند متابعت کي ايک اہم دليل امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں ان کي تحريريں ہيں- اچھا تو ان سب نے لکھا ہي کيا ہے کہ اتني شدت سے ہماري تنقيد کا نشانہ بن رہے ہيں؟

ہاں انھوں نے لکھا ہے: امام رضا عليہ السلام نے انگور کھانے ميں زيادہ روي کي اور اسي وجہ سے انتقال کرگئے!!!؟ -(3)

ابن خلدون نے بھي علم و فن کے ہر شعبے ميں قلم فرسائي کي ہے اور حديث کے حوالے سے تو انہيں سني علماء کي طرف سے بھي شديد تنقيد کا نشانہ بھي بننا پڑا ہے اور اس نے تاريخ و سياست کے بارے ميں بھي لکھا ہے اور عقائد و کلام کے بارے ميں چنانچہ اس نے بھي ـ جو اموي مذہب تھا ـ ان ہي لکھاريوں کي پيروي کرتے ہوئے لکھا ہے کہ: «جب مأمون طوس ميں داخل ہوا اسي وقت امام رضا (ع) انگور کھانے ميں زيادہ روي کے باعث ناگہاني طور پر گذر گئے»- (4) ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

امام علي رضا (ع)  کي دعائيں لوگوں کي تعريف يا مذمت ميں

امام رضا (ع) کي دعائيں لوگوں کي تعريف يا مذمت ميں (حصّہ سوّم)