• صارفین کی تعداد :
  • 8782
  • 1/25/2014
  • تاريخ :

تاريخ کي ايک عظيم المثال خاتون جناب " تکتم " ( حصّہ پنجم )

تاریخ کی ایک عظیم المثال خاتون جناب  تکتم  ( حصّہ پنجم )

ابھي ميرے بھتيجے کي ولادت کو تين دن سے زيادہ نہ گذرے تھے کہ ميں نے مشاہدہ کيا کہ اس نے اپني آنکھوں کو آسمان کي طرف کيا اور اپنے دائيں اور بائيں جانب نظر کي اور کہا کہ ميں گواہي ديتا ہوں کہ خدا کے علاوہ کوئي اور خدا نہيں ہے  اور محمد مصطفي اس کے رسول ہيں -ميں حيران و پريشان تيزي کے ساتھ اپنے بھائي امام رضا عليہ السلام کے پاس گئي اور جو کچھ ديکھا اور سنا تھا ميں نے ان سے نقل کيا ميرے بھائي نے ميرے شانے پر ہاتھ رکھتے ہوئے فرمايا: حکيمہ تعجب نہ کرو اس بچے کي زندگي کے حيرت انگيز واقعات اس سے بہت زيادہ ہيں جو تم بيان کر رہي ہو-

فرزند رسول حضرت امام محمد تقي عليہ السلام کي ولادت کو ابھي چند ہي روز گذرے تھے کہ حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کے کچھ اصحاب امام رضا عليہ السلام کي زيارت کے لئے آئے - اس وقت امام عليہ السلام اپنے اصحاب کے درميان بيٹھے ہوئے تھے اور لوگ حضرت سے محو گفتگو تھے اور اپني اپني مشکليں بيان کر رہے تھے اور سوالات کر رہے تھے اور امام عليہ السلام بڑے  ہي اطمينان کے ساتھ لوگوں کو جواب دے رہے تھے جب آپ کے اصحاب کي گفتگو ختم ہو گئي تو امام علي رضا عليہ السلام نے جن کي آنکھيں خوشي سے چمک رہي تھيں اپنے اصحاب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمايا : خداوندعالم نے مجھے ايک بيٹا عطاکيا ہے جو موسي بن عمران کي طرح دريا کے سينے کو چاک کرنے والا ہے اور اس کي ماں مريم کي طرح پاک و پاکيزہ اور نيک و پاکدامن ہے -

جي ہاں ، حضرت خيزران کا شمار ان خواتين ميں ہوتا ہے جو اسلام اور اہل بيت عليہم السلام کي برکت سے فضل وشرف کي ايسي بلندي پر فائز ہوئيں کہ اپنے زمانے کي عورتوں ميں سب سے افضل اور فرزند رسول حضرت امام علي رضا عليہ السلا م کي شريکہ حيات قرار پائيں اور ان کي طيب و طاہر آغوش ميں امام محمد تقي عليہ السلام نے پرورش پائي - آپ تاريخ اسلام کي ايک عظيم خاتون تھيں حضرت امام رضا عليہ السلام کے فرمان کے مطابق وہ اخلاقي فضائل ميں جناب مريم سے مشابہ تھيں - جس وقت عباسي خليفہ کے سپاہي امام رضا عليہ السلام کو مدينہ سے مرو لےگئے تو امام عليہ السلام اپنے ہمراہ اپني مہربان زوجہ اور بيٹے کو ساتھ نہيں لے گئے اور وہ مدينہ ميں ہي رہے بعض معتبر اقوال کي بنياد پر جناب خيزران کي قبر مبارک آج بھي مدينے ميں محبان اہل بيت کي زيارت گاہ ہے -  (ختم شد )

 

بشکريہ اردو ريڈيو تھران


عورت کي بھلائي و مصلحت

پاکستان ميں عورت  اور ترقي