• صارفین کی تعداد :
  • 9233
  • 1/24/2014
  • تاريخ :

انٹارکٹکا کا بڑا گليشيئر پگھل رہا ہے

انٹارکٹکا کا بڑا گلیشیئر پگھل رہا ہے

سائنسدانوں کي تين ٹيموں کا کہنا ہے کہ انٹارکٹکا کے بہت بڑے پائن آئي لينڈگليشيئر ميں کمي واقع ہو رہي ہے- سائنسدانوں کي تين ٹيموں نے اس گليشيئر پر تحقيق کي اور تينوں ٹيميں اسي نتيجے پر پہنچيں- ان ٹيموں نے نيچر کلائميٹ چينج (Nature Climate Change) نامي جرنل ميں لکھا ہے کہ اگر اس خطے ميں بے حد سردي بھي ہو جائے تو پھر بھي اس گليشيئر ميں کمي ہونا ختم نہيں ہو گا-

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پائن آئي لينڈگليشيئر (پي آئي جي) کے پگھلنے کي وجہ سے عالمي سمندري سطح ميں اضافہ ہو گا- ايک اندازے کے مطابق اس گليشيير کے پگھلنے کے باعث اگلے بيس سالوں ميں سمندر کي سطح ساڑھے تين سے دس ملي ميٹر تک بلند ہو گي-

برطانوي انٹارکٹک سروے کے ڈاکٹر ہلمر کا کہنا ہے ’يہ گليشيئر ايک گيند کي مانند ہے- اس کو لات ماري گئي ہے اور يہ لڑھکتا رہے گا-‘ پي آئي جي کا حجم ايک لاکھ ساٹھ ہزار مربع فٹ يعني برطانيہ کے کُل رقبے سے تين گنا بڑا ہے- سيٹيلائٹ اور فضائي پيمائش کے مطابق گليشيئر ميں واضح کمي واقع ہوئي ہے- اس کا وہ حصہ جو سمندر کے ساتھ لگتا ہے وہ بھي دس کلوميٹر پيچھے ہو گيا ہے-

ڈاکٹر ہلمر کا کہنا ہے کہ "اگر آپ گليشيئر کے پگھلنے کي رفتار ميں کمي بھي لے آئيں ليکن آپ اس کو روک نہيں سکتے- ہم نے تجربات ميں اس گليشيئر کو پگھلنے ديا اور اس کے بعد پگھلنے کي رفتار کو آہستہ کيا- ليکن اس کے باوجود اس کا وہ حصہ جو سمندر سے لگتا ہے وہ پگھلتا رہا-"

سائنسدانوں کے مطابق گليشيئر ميں کمي درجہ حرارت ميں اضافے کے باعث نہيں ہو رہي بلکہ زيرِ سمندر گرم لہروں کي وجہ سے ہو رہي ہے- يہ گرم زير سمندر لہريں گليشيئر کے اس حصے کو کاٹ رہي ہيں جو زير آب ہے- برطانوي انٹارکٹک سروے کے ڈاکٹر ہلمر نے يہ تحقيق برطانوي، فرانس اور چين کے سائنسدانوں کے ہمراہ کي ہے-

ڈاکٹر ہلمر نے بي بي سي کو بتايا ’اگر آپ گليشيئر کے پگھلنے کي رفتار ميں کمي بھي لے آئيں ليکن آپ اس کو روک نہيں سکتے- ہم نے تجربات ميں اس گليشيئر کو پگھلنے ديا اور اس کے بعد پگھلنے کي رفتار کو آہستہ کيا- ليکن اس کے باوجود اس کا وہ حصہ جو سمندر سے لگتا ہے وہ پگھلتا رہا-‘

تحقيق کے مطابق انٹارکٹکا کے جس حصے ميں پي آئي جي اور ديگر بڑے گليشيئر موجود ہيں وہاں پر سالانہ ڈيڑھ سو کيوبک کلوميٹر برف سمندر ميں جا رہي ہے-

 

بشکريہ بي بي سي اردو


متعلقہ تحریریں:

زخمي دل کو سيکنڈوں ميں جوڑنے والي گوند

سام سنگ کے لچک دار سمارٹ فون کي نمائش