• صارفین کی تعداد :
  • 8595
  • 1/30/2014
  • تاريخ :

اسلامي بيداري کي تحريک ميں خواتين کا کردار  ( حصّہ سوّم )

اسلامی بیداری کی تحریک میں خواتین کا کردار  ( حصّہ سوّم )

اس اجلاس ميں دنيا کے پچاسي ملکوں سے مختلف مذاہب اور قوموں سے تعلق رکھنے والي خواتين نے حصہ ليا  تاکہ علاقے ميں حاليہ دنوں ميں رونما ہونے والي تبديليوں اور اسلامي بيداري کي اٹھنے والي لہر ميں خواتين کے موثر کردار ، اور خواتين کو درپيش اہم ترين چيلنجوں اور مضمرات کا جائزہ ليں اور فکري ہم آہنگي کے ساتھ علمي ، سماجي ،اور سياسي شعبوں ميں مسلم خواتين کي موجودگي کا ايک مناسب نمونہ پبش کريں -  اس اجلاس کے چھ کميشنوں ميں "فکر اسلامي' بيداري اسلامي'انقلابي عمل" "خواتين اور اسلامي بيداري 'مواقع اور چيلنجزاور ان سے مقابلے کي روشيں" "خواتين اور اسلامي بيداري 'تجربات اور کارنامے 'حقوق اور ان کے مطالبات" "خواتين اور اسلامي بيداري 'اور تعلقات عامہ " "خواتين اور اسلامي بيداري 'اور کنبوں ميں انقلابي روح پيدا کرنا " " خواتين اور اسلامي بيداري اور مستقبل کي تبديليوں کا افق " جيسے مسائل پر پانچ سو سے زيادہ مقالوں اور مضامين کا جائزہ ليا گيااور اجلاس کے اختتام پر ان کميشنوں کے مجموعي نتائج کي بنياد پر اختتامي بيان جاري کيا گيا - خواتين اور اسلامي بيداري اجلاس ميں حاضر خواتين نے حاليہ رونما ہونے والي سماجي تبديليوں کواسلامي معاشروں ميں عورت کے کردار کي تقويت کا سبب قرار ديا اورتاکيد   کي کہ عوامي تحريکوں ميں خواتين کي موثر شرکت اور اسلامي بيداري تحريک کے  دوام اور اسکے تحفظ کي ضرورت اس بات کا تقاضا کرتي ہے کہ سماجي ، ثقافتي ،سياسي اور معاشي شعبوں ميں خواتين کي صلاحيتوں اور استعداد سے بھر پور فائدہ اٹھايا جائے-

ڈاکٹر ولايتي نے  خواتين اور اسلامي بيداري کے نام سے ہونے والي بين الاقوامي کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ  عرب دنيا ميں پيدا ہونے والي اسلامي بيداري اور تحريکيں اسلامي بيداري کي ايک نئي  لہر ہے جس کي اپني خصوصيات اور پہلو ہيں اور يہ اسلامي بيداري اور تحريکيں نا اہل نظاموں کے خلاف چل رہي ہيں- ڈاکٹر ولايتي نے  اسلامي بيداري اور خواتين عالمي کانفرنس کي اختتاميہ تقريب ميں کہا کہ يہ نشست مسلم خاتوں کو خراج تحسين پيش کرنے کي چھوٹي سي کوشش ہے- انہوں نے کہا کہ تہران ميں عالم اسلام کي خواتين کي يہ نشست انقلابي خواتيں کے مابين تجربوں کے تبادلے اور ہم فکري نيز ايک دوسرے کو پہچاننے اور جاننے کا سنہري موقع ثابت ہوئي - انہوں نے کہا کہ امت اسلامي ہرگز ان ماۆں کے ايثار اور قربانيوں کو فراموش نہيں کرسکتي جنہوں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کے خون سے اسلامي بيداري کے شجر کي آبياري کي ہے-انہوں نے کہا کہ امت اسلامي خاص طور لبنان اور فلسطين کي خواتين کے جہاد کو رہتي دنيا تک ياد رکھے گي- ڈاکٹر ولايتي نے اسلامي جمہوريہ ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد سے تينتيس سالہ تجربوں کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ يہ تجربے انقلابي تحريک کو جاري رکھنے ميں خواتين کے بے مثال کردار کا ثبوت ہے- ڈاکٹر ولايتي نے مزيد کہا کہ باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني رح نے خطے کي اسلامي تحريک ميں ايک نئي روح پھونکي - جس کا مقصد مسلمان اقوام کي عظمت اور دنيا کے سياسي ، اقتصادي اور اجتماعي ميدانوں ميں ملت اسلاميہ کي عظمت رفتہ کو پھر سے حاصل کرنا ہے- ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

تاريخ اسلام کي ايک عظيم المرتبت خاتون " حميدہ بنت صاعد "

مسلمان عورت کي عزّت