• صارفین کی تعداد :
  • 5971
  • 2/16/2014
  • تاريخ :

حرم امام رضا (ع)  کا کتابخانہ
امام رضا(ع)

حضرت امام رضا (ع) کے حرم کا کتابخانہ عالم اسلام کا قديم ترين کتب خانہ ہے جس ميں 75 ہزار نادر قلمي نسخے موجود ہيں. حرم مطہر رضويہ کے محقق کا کہنا ہے کہ امام رضا عليہ السلام کے حرم ميں موجود کتابخانہ عالم اسلام کا قديم ترين کتب خانہ ہے- اس کتابخانے کي ايک ہزار سالہ تاريخ ہے- اب تک اس ميں پچہتر ہزار نادر قلمي نسخے جن ميں اسلامي علوم عربي، فارسي، اردو اور ديگر زبانوں ميں موجود ہے اکٹھے کئے گئے ہيں- ان کا محفوظ کيا جا رہا ہے، مائيکروفلم اور ديگر جديد ٹيکنالوجي کو استعمال کرتے ہوئے ان اسلام فن کے شہ پاروں کو محفوظ کيا جا رہا ہے-

ڈاکٹر حيدر رضا ضابط کا تعلق حرم مطہر رضويہ سے ہے- آپ حرم مطہر امام رضا عليہ السلام کے تحت کام کرنے والے ادارے اسلامک ريسرچ فاۆنڈيشن ميں محقق کے طور پر ذمہ دارياں انجام دے رہے ہيں- آرٹس کونسل راولپنڈي ميں قرآني نمائش کے موقع پر اسلام ٹائمز نے حرم امام رضا عليہ السلام سے تشريف لائے ہوئے ڈاکٹر حيدر رضا ضابط کا انٹرويو کيا ہے، جو پيش خدمت ہے-

اپنے بنيادي تعارف سے قارئين کا آگاہ فرمائيں-؟

ڈاکٹر حيدر رضا ضابط: ميرا نام ڈاکٹر حيدر رضا ضابط ہے، ميں اسلامک ريسرچ فاۆنڈيشن ميں ريسرچ اسکالر ہوں- يہ امام رضا عليہ السلام کے حرم کي طرف سے قائم کردہ ريسرچ کا ادارہ ہے، جو امام رضا عليہ السلام کے حرم سے متصل ہے-

حرم مطہر رضويہ ميں قرآني علوم کو پھيلانے کيلئے کيا سعي کي جا رہي ہے، اس پر روشني ڈاليں-؟

ڈاکٹر حيدر رضا ضابط: امام رضا عليہ السلام کے حرم کے تحقيقاتي مرکز کي جانب سے جو کہ اٹھائيس برس قبل قائم ہوا ہے- گذشتہ اٹھائيس برسوں ميں بيس علماء کرام کي کوششوں سے چاليس جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کا انسائيکلو پيڈيا تيار کيا گيا ہے- جو جامع ترين اور مکمل ترين اور علمي ترين انسائيکلوپيڈيا ہے، جو اسلام کي تاريخ ميں اب تک شائع کيا گيا ہے- يہ چاليس جلدوں پر مشتمل ہے اور ہر ايک جلد ايک ہزار صفحے پر مشتمل ہے- يہ عالم اسلام کي تاريخ کي سب سے بڑي انسائيکلوپيڈيا ہے جو قرآن پاک پر لکھي گئي ہے- يہ عظيم اعزاز امام رضا عليہ السلام کے حرم کو حاصل ہوا ہے- ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء

امام رضا (ع) کي شخصيت سياسي