• صارفین کی تعداد :
  • 4559
  • 2/17/2014
  • تاريخ :

حرم امام رضا (ع)  کي لائبريري ( حصّہ دوّم )

شہادت امام رضا علیہ السلام کے بارے میں مختلف آراء ( حصّہ دہم )

اس کے علاوہ پينسٹھ کے قريب قرآني علوم پر اسلامي مرکز نے کتب شائع کي ہيں- اس کے علاوہ رضويہ اسلامک يونيورسٹي جو امام رضا عليہ السلام کے حرم سے متصل ہے اور امام رضا (ع) کے حرم کي جانب سے اس کي نگراني کي جاتي ہے، نے بي اے، ايم اے اور پي ايچ ڈي کے ليول پر قرآن مجيد کے اسکالرز کو خدمات دي جاتي ہيں- قرآن مجيد کے امور پر چار تحقيقاتي رسالے نشر کئے جاتے ہيں، جن ميں سے دو عربي اور دو فارسي ميں ہيں- ان رسالوں کو پورے ايران کے ساتھ ساتھ اہم اسلامي ممالک اور اہم اسلامي مراکز ميں اہم مقام حاصل ہے-

امام رضا عليہ السلام کے حرم ميں ہر برس اڑھائي کروڑ زائرين حرم مطہر رضوي کي زيارت سے شرف ياب ہوتے ہيں- ڈھائي کروڑ زائرين جب حرم ميں تشريف لاتے ہيں تو ان ميں اگر کسي کو قرآن پڑھنا نہيں آتا اور وہ ترتيل، تجويد سيکھنا چاہتے ہيں تو ان کے لئے کلاسز رکھي جاتي ہيں- يہ خدمات چوبيس گھنٹے اور سال کے بارہ مہينے جاري رہتي ہيں- اس طرح ہزاروں کي تعداد ميں زائرين قرآني تعليمات سے مستفيد ہوتے ہيں-

ماہ مبارک رمضان ميں ايک ہي وقت ميں لاکھوں کي تعداد ميں قرآن کي تلاوت ہوتي ہے- اس تلاوت قرآن مجيد کو ايران کے قومي ٹي وي سے لائيو نشر کيا جاتا ہے- خود ايران ميں کروڑوں کي تعداد ميں ايراني عوام اس لائيو قرآن خواني کے ساتھ گھروں ميں بيٹھ کر تلاوت کرتے ہيں- يہ انتہائي خوبصورت منظر ہوتا ہے کہ لاکھوں کي تعداد ميں لوگ رحل رکھ کر قرآن کريم کي تلاوت ميں مشغول ہيں- مرد و خواتيں الگ الگ بيٹھتے ہيں، عالمي شہرت يافتہ قراء حضرات ترتيل کے ساتھ قرآن مجيد کي تلاوت کرتے ہيں- يہ ايک ايمان افروز اور روح پرور منظر ہوتا ہے-

ہم ديکھتے ہيں کہ حرم مطہر رضويہ ميں سني اور شيعہ دونوں مسالک کے قراء حضرات تلاوت کرتے ہيں، جو عالم اسلام کے اتحاد کي عملي مثال ہے، اس بارے ميں فرمائيں-؟

ڈاکٹر حيدر رضا ضابط: ہر سال امام رضا عليہ السلام کے حرم کي جانب سے عالمي شہرت يافتہ قراء حضرات کو حرم امام رضا عليہ السلام کي دعوت پر مشہد مقدس بلايا جاتا ہے اور حرم مقدس ميں بڑے پيمانے پر قرات کے پروگرام رکھے جاتے ہيں، جن ميں لاکھوں کي تعداد ميں لوگ شرکت کرتے ہيں- خصوصي طور پر نماز جماعت کا انعقاد عمل ميں لايا جاتا ہے- پانچ وقت نماز ميں پانچ لاکھ سے زيادہ زائرين شرکت کرتے ہيں- يہ اوسطاً بات کي جا رہي ہے بعض مواقع پر يہ تعداد تيس لاکھ سے تجاوز کر جاتي ہے اور نماز باجماعت ميں تيس لاکھ لوگ شرکت کرتے ہيں- خصوصاً عيدين کے موقع پر بيس لاکھ کا مجمع نماز ميں شرکت کرتا ہے- ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء

امام رضا (ع) کي شخصيت سياسي