• صارفین کی تعداد :
  • 7196
  • 3/8/2014
  • تاريخ :

گھر کو کيسے جنت بنا‏ئيں ( حصّہ نہم )

گھر کو کیسے جنت بنا‏ئیں ( حصّہ نہم )

نسخہ نمبر 13

--{جب تک ناراض شوہر کو راضي نہ کرليں آرام سے نہ بيٹھيں}--

جب تک ناراض شوہر کو راضي نہ کرليں آرام سے نہ بيٹھيں کيونکہ پيغمبر اسلام فرماتے ہيں کہ :

"کيا ميں تمھاري ان بہترين عورتوں کي نشاندہي نہ کروں جن کا بہشت انتظار کررہي ہے -ان ميں سے ايک عورت وہ ہے کہ جب کبھي اس سے شوہر کو کوئي تکليف پہنچے يا وہ اس سے ناراض ہو تو وہ اس سے معافي طلب کرنے کے لئے اس کے پاس آئے اس کا ہاتھ تھامے اور کہے -خدا کي قسم! جب تک آپ مجھ سے راضي يا خوش نہ ہوں گے -ميري آنکھيں نيند سے دور رہيں گي "-

اگر مياں بيوي ميں کسي بات پر ناراضگي ،غمي اور ناچاقي يا گرما گرمي ہو جائے تونيک بيوي کو چاہيئے ،کہ معافي مانگنے ميں پہل کرلے -اس کے نيک ہونے کي شان کا تقاضا يہ ہے کہ جب تک وہ ناراض شوہر کو راضي نہ کر

لے تب تک چين سے نہ بيٹھے-

----- کيونکہ دو دلوں ميں ان بن ،خدا کي رحمت کو دور کر ديتي ہے -

----- مصيبتوں اور بلاۆں کو لاتي ہے -

ايسي ايسي طرف سے پر يشانياں آتي ہيں کہ اس کا وہم وگمان بھي نيں ہوتا اس لئے کسي مومن کو بھي اور يقينا شوہر اور بيوي کو بھي کبھي دل ميں ميل نہيں رکھنا چاہئيے اور اس کے لئے قرآن ميں يہ دعا تعليم کي گئي ہے -

"ولا تجعل في قلوبنا غلا للذين آمنوا ربّنا انک رۆف الرحيم "( پارہ 28 سورہ حشر -جزو آيت نمبر 10)

"ترجمہ : ہمارے دل ميں ايمان والوں کي طرف سے کينہ نہ ہونے ديجئے اے ہمارے رب آپ بڑے شفيق ورحيم ہيں "-

اس لئے کہ ان دو ميں رنجشيں ،صرف دو ميں نہيں بلکہ سو ميں رنجشيں ہونے کا سبب بن سکتي ہے - ان دو کي لڑائي سو کي لڑائي بن سکتي ہے -دونوں خاندانوں ميں لڑائي ٹھن سکتي ہے ،پورے خاندان کا شيرازہ بکھر سکتا ہے ،نئي نسل (اولاد ) تباہي کے کنارے پہنچ سکتي ہے - ( جاري ہے )