• صارفین کی تعداد :
  • 3290
  • 2/28/2014
  • تاريخ :

صوبہ خراسان کا ايک خوبصورت تفريحي مقام  ( حصّہ دوّم )

صوبہ خراسان کا ایک خوبصورت تفریحی مقام  ( حصّہ دوّم )

گھروں کي ساخت اور اندروني مکانات  ديہاتيوں کي طرز زندگي اور سرگرميوں کو ظاہر کرتي ہے -  گھروں کي زيادہ تر چھتيں عام سي  ہيں، اور ديواريں  عام طور پر مٹي کي بني ہوئي ہيں. نئے گھروں کي تعمير ميں سيمنٹ، اينٹ، سٹيل بيم اور چاک کا استعمال کيا جاتا ہے جبکہ مٹي، پتھر اور لکڑي کو  پراني عمارتوں ميں استعمال کيا گيا ہے -  

زاويريم گاۆں مختلف قدرتي سياحتي مقام ہے. زاويريم سے ريزورٹ تخت مرزا اورشکري کي پہاڑي وادي تک 25 کلوميٹرکا فاصلہ  ہے. اس علاقے ميں چشمے، جھرنے، تالاب، اونچے پہاڑ، باغات، نہريں، مرغزاراور مختلف طبي اور خوردني پودے خوبصورت قدرتي منظر  پيش کرتے ہيں-

دريائے زاوريم تخت مرزا کے پہاڑي چشموں سے نکلتا ہے اور زاوريم گاۆں اور اسکے راستے ميں آنے والے کئي دوسرے ديہاتوں کے کھيتوں اور باغات کو سيراب کرتا ہے- يہ دريا ‎،‎ دريائے اٹراک ميں گرتا ہے اور اس کےکنارے سياحوں کے لئے مثالي ہيں. - اس علاقے ميں تين چشمے  ہيں  جو پہاڑوں کي ڈھلوانوں سے نيچے  وادي کي طرف بہتے ہيں  -ان چشموں کے ارد گرد کا علاقہ سرسبز اور خوبصورت ہے- زارويم کے پرکشش مقامات ميں دو چشموں دامچي اور يکخدان  کا شمار  بھي ہوتا ہے-

شاہ خري کا علاقہ اخروٹ اور دوسرے پھلوں کے درختوں کي وجہ سے گرميوں ميں سياحوں کے لۓ بہت پرکشش ہے- وہاں شاہ خري ميں زيادہ پاني کے چشموں کي ايک بڑي تعداد ہے اور يہي وجہ ہے کہ يہ علاقہ موسم گرما ميں  امير لوگوں کي رہائش کا مرکز بنا ہوتا ہے اور يہاں کے زيادہ تر مکانات شہروں سے آۓ ہوۓ لوگوں نے اپنے ليۓ کرايہ کر رکھے ہوتے ہيں - برباد گھروں کي باقيات کو اس علاقے ميں ديکھا جا سکتا ہے- يہ خطہ پندرہ کلوميٹرکے  مشکل راستے سے سر سبز واديوں تک قابل رسائي ہے-قلعہ قزلار موٹے پتھر کي ديواروں کے ساتھ گاۆں کي  بلندي پر بنايا گيا ہے جو کہ  ايک مضبوط ناقابل شکست محل ہے کہ جس  تک رسائي بہت مشکل ہے- پہاڑي قلعہ اور پراني مسجد گاۆں کے ديگر تاريخي مقامات ميں سے ہيں- زارويم اور شروان گاۆں کے علاقے ميں منعقدہ تقريبات ميں آلہ موسيقي ٹار کے کھلاڑي'' بخشي'' موسيقي کي عمدہ کارکردگي کا مظاہرہ کرتے ہيں- بخشي'' کشتي تہواروں ميں پيش کيا جانے والا گاۆں کا ايک مقامي کھيل ہے- زاوريم گاۆں، شروان شہر سے ايک عمدہ سڑک کے ذريعے  آپس ميں ملا ہوا  ہے-


متعلقہ تحریریں:

صوبہ فارس

خواف ايک  تاريخي شھر