• صارفین کی تعداد :
  • 5837
  • 3/10/2014
  • تاريخ :

خوشگوار ازدواجي زندگي کے ليۓ ضروري باتيں (  حصّہ سوّم )

گھر کو کیسے جنت بنا‏ئیں ( حصّہ سوّم )

اپنے اندر برداشت پيدا کريں - ايسا کرنے سے بہت سارے مسائل حل ہوتے ہيں - کسي بھي بات پر ضد کرنا کوئي عقل مندي کي بات نہيں ہوتي ہے - ہر انسان کي راۓ  کي اپني اہميت ہوتي ہے اور اس کي قدر بھي کي جاني چاہيۓ ليکن ہميشہ اپني ہي بات کو منوانا بھي بہت برا ہوتا ہے - ايسا کرنے سے مدمقابل فرد کے سليقے اور طور طريقے کو ہم پامال کر رہے ہوتے ہيں اور عيش و آرام کي زندگي کو ہم برباد کرکے رکھ ديتے ہيں  -

درج ذيل نکات پر عمل پيرا ہو کر آپ ايک آرام دہ اور پرسکون زندگي گزار سکتے ہيں -

1- مياں بيوي کو چاہيۓ کہ وہ اپني زندگي کے خوشگوار لمحات کو ياد کرکے اپني زندگي ميں محبت پيدا کريں - کسي بھي بات کو موقع کي مناسبت سے کريں - بعض اوقات ايسا بھي ہوتا ہے کہ بے موقع خوبصورت بات بھي مخاطب کے ذہن ميں بدترين اثر چھوڑ سکتي ہے-

2-  اگر کبھي مياں بيوي کے درميان اختلافات پيدا ہو جائيں تو ان کے حل کے ليۓ مناسب موقع کا انتخاب کريں اور زبان کا استعمال کرتے ہوۓ نہايت محتاط رہيں تاکہ  آپ کے الفاظ سے دوسرا ساتھي غلط مطلب نہ لے - ايک ماہر شکاري کي طرح زندگي کے اچھے لمحات کي تلاش ميں رہيں تاکہ آرام و سکون کي زندگي ميسر ہو-

3- دن بھر کے کام کاج کي انجام دہي کے دوران جب بھي آپ دونوں کا ايک دوسرے سے سامنا ہو تو کوشش کريں کہ  ايک دوسرے کے چہروں کو ديکھ کر آپ کے لبوں پر مسکراہٹ آۓ - ايک معمولي سي مسکراہٹ سے دريغ مت کريں کيونکہ ايک   ہلکي سي مسکراہٹ بھي مسائل کے پہاڑ کو ادھر سے ادھر کر سکتي ہے اور ايسے حالات کو ديکھ کر دونوں کے دلوں ميں  خود اعتمادي کي فضا جنم لے  گي - يہ ايک معمولي اور سادہ کام آپ کے احساسات کي ايک دنيا کو ہديہ کے طور پر اپ کے شوہر کو دے سکتا ہے- اور خود بخود آپسي روابط کي جڑوں کو مضبوط بنا ديتا ہے- ( جاري ہے )

 

تحریر : سید اسداللہ ارسلان

 


متعلقہ تحریریں: