• صارفین کی تعداد :
  • 5736
  • 3/10/2014
  • تاريخ :

خواتين کي نفسيات  کے بارے ميں جانيں  ( حصّہ دوّم )

گھر کو کیسے جنت بنائیں ؟ ( حصّہ ششم )  ۔

 خواتين کے کاموں کو اہميت ديں :

اکثر اوقات خواتين اپنے کاموں کو بڑي مہارت اور پسند سے انجام ديتي ہيں ، اس ليۓ ضروري ہے کہ ان کے کاموں کو اہميت دي جاۓ اور اس پر ان کا حوصلہ بڑھايا جاۓ  -يہ ايک ايسا نکتہ ہے جو مياں بيوي کے تعلقات ميں بڑي اہميت رکھتا ہے -  مردوں کے برعکس خواتين بہت جلد عاشق نہيں ہوتي ہيں - مرد حضرات پر جلدي عشق کا بھوت سوار ہو جاتا ہے اور اس کے اثرات بھي ان پر مرتب ہوتے ہيں ليکن خواتين اس معاملے ميں بڑي احتياط سے کام ليتي ہيں اور اپنے شوہر کے انتخاب ميں  بہت محتاط ہوتي ہيں -

خواتين سے مشورہ اور بات چيت :

خواتين کو ايسے افراد کي اشد ضرورت  ہوتي ہے جو ان کے ساتھ درد دل کريں اور ان کے دکھ درد اور گلے شکوۆں کو بيٹھ کر سنيں - کلي طور پر خواتين اور مردوں  کے موضوع گفتگو مختلف ہوتے ہيں - عام طور مرد حضرات کي  يہ کوشش ہوتي ہے کہ کسي موضوع کو واضح کريں اور کسي خاص مسئلے پر بحث کرتے ہوۓ اس کا  کوئي مناسب حل نکالا جاۓ - اس کے برعکس خواتين کي يہ کوشش ہوتي  ہے کہ جو کچھ بھي ان کے دل کے احساسات اور ارمان ہيں وہ سننے والے کو بتائيں -  بعض اوقات اس طرح  سے ان کو ايک طرح کي تسکين ملتي ہے - اس ليۓ خواتين کو ايسے افراد کي ضرورت ہوتي ہے جو ان کي بات کو تحمل کے ساتھ سن ليں -  ايسے مواقع  پر اگر شوہر صبر و تحمل کے ساتھ بيوي کي بات کو سن لے تو اس سے وہ راضي ہو جاتي ہے - مياں بيوي کے ليۓ ضروري ہے کہ وہ اپني گفتگو کو صرف اور  صرف گھر اور بچوں پر ہي مرکوز نہ رکھيں بلکہ فرصت کے بعض لمحات کو اپنے احساسات کو ايک دوسرے تک منتقل کرنے کے ليۓ بھي مخصوص کريں - اگر مرد اور عورت بہتر انداز ميں ايک دوسرے کے احساسات کو جاننا چاہتے ہيں تب ان کو ان نکات پر خاطرخواہ توجہ ديني چاہيۓ اور کوشش کرکے ايسے لمحات اپني زندگي ميں لانے چاہيۓ جس سے مياں بيوي کھل ايک دوسرے کو اپنے احساسات منتقل کر سکيں -  ( جاري ہے )

 

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

آزاد اور پيار بھرے خانداني باہمي تعلقات

گھريلو لڑائي جھگڑے سے پرہيز