• صارفین کی تعداد :
  • 6203
  • 3/11/2014
  • تاريخ :

خواتين کي نفسيات  کے بارے ميں جانيں  ( حصّہ سوّم )

شادی بیاه

جيون ساتھي کا انتخاب :

خواتين ، مردوں کي نسبت آساني کے ساتھ عاشق نہيں ہوتي ہيں بلکہ اس معاملے ميں وہ کافي محتاط نظر آتي ہيں - مردوں کي يہ کمزوري ہوتي ہے کہ وہ بہت جلد کسي کے عاشق بن جاتے ہيں - خواتين مرد کي اخلاقي صفات پر زيادہ غور کرتي ہيں اور مستقبل کو ذہن ميں رکھتي ہيں اور اپنے احساسات کو قابو ميں رکھتي ہيں - يہ بھي ممکن ہے کہ کسي مرد پر فدا ہو جائيں اور اسے پسند کرنا شروع کر ديں مگر پھر بھي وہ  خود سے يہ سوال ضرور کرتي ہيں کہ  کيا وہ اس مرد پر اعتماد کر سکتي ہے يا نہيں ؟  اس ليۓ کوئي بھي عورت آساني کے ساتھ اس طرح کے معاملے ميں کوئي فيصلہ نہيں کرتي ہے -

شخصي آزادي :

بعض مردوں کي يہ خواہش اور کوشش ہوتي ہے کہ ان کي بيوي ہميشہ ان کے ساتھ رہے اور يوں وہ ايک طرح سے اپني بيويوں کو کنٹرول بھي کر رہے ہوتے ہيں جبکہ اس کے برعکس خواتين  يہ چاہتي ہيں کہ ان کو فرصت کے ايسے لمحات بھي ميسر آئيں جس ميں  وہ کوئي کتاب پڑھيں ،  بعض مخصوص طرح کے اپنے ذاتي کام کاج انجام ديں اور يوں ذہني طور پر سکون ميں رہيں -

محبت بھرے تعلقات :

جب خواتين بچوں کي ديکھ بھال اور  دن بھر کے گھريلو کام کاج سے تھک جاتي ہيں تب ان ميں اس کام کي سکت نہيں ہوتي ہے کہ وہ اپنے شوہر کے پاس بيٹھ کر کچھ عاشقانہ قسم کے يا محبت بھرے کلمات ادا کر ديں تاکہ ان کے تعلقات ميں محبت بڑھے -  بعض شوہروں کو اتني ہي توفيق نہيں ہوتي ہے کہ وہ گھر کے کام کاج ميں بيوي کا ہاتھ بٹا ديں جس سے بيوي خوش ہو جاۓ -

صميمي دوستي :

بيوي کي کوشش ہوتي ہے کہ وہ  اپنے شوہر کي صميمي دوست بنے - بہت کم عورتيں ايسي ہوتي ہيں جو صرف اسي پر خوش رہيں کہ وہ بچوں کي ماں ہے  اور  گھر کے کام کاج کي ديکھ بھال کر رہي ہے - بيوي کي يہ بنيادي ضرورت ہوتي ہے کہ اس کا  شوہر اس کے ساتھ دوست کي طرح رہے اور اس کي ضروريات اور خواہشات پر پوري توجہ دے -

 

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

آزاد اور پيار بھرے خانداني باہمي تعلقات

گھريلو لڑائي جھگڑے سے پرہيز