• صارفین کی تعداد :
  • 5022
  • 8/28/2014
  • تاريخ :

کھيل کود کے ذريعے صبر کي تربيت

غریب لڑکا

مختلف طرح کے طريقے اپناتے ہوۓ بچے کو صبر کرنے کي تربيت ديں - اس کام کے ليۓ آپ کسي کھيل کا بھي سہارا  لے سکتے ہيں - مثال کےطور پر کسي پزل وغيرہ کا انتخاب کريں اور بچے کو يہ ہدف ديں کہ اس کو حل کرنے کي صورت ميں اسے انعام ملے گا -  متعلقہ پزل مشکل ہونے کي وجہ سے بچے سے حل نہيں ہو گا اور يوں بچہ ان مراحل سے گزرے گا جہاں اسے انتظار کرنا پڑے گا اور يوں صبر کرتے ہوۓ کاميابي کے ليۓ پراميد رہے گا - يہ انداز بھي صبر کي تربيت دينے کے ليۓ ايک ابتدائي مرحلہ ثابت ہو سکتا ہے -

انتظار کے ہنر کي تربيت ديں

صبر کي تربيت دينے کے ليۓ " انتظار " کا بھي استعمال کر سکتے ہيں - ڈاکٹر  کےکلينک پر اپني باري کا انتظار کرتے ہوۓ يا  کسي بھي قطار ميں کھڑے ہوۓ  بچے کي تربيت کي جا سکتي ہے - انتظار کے دوران کوشش کريں کہ بچہ کسي کام ميں مگن رہے تاکہ بالکل ہي بي حوصلگي کا شکار نہ ہو جاۓ - ايسي حالت ميں بچے کي سرگرمي کے ليۓ بہتر ہے کہ کوئي کہانيوں کي کتاب اپنے  پاس رکھيں يا کوئي تعليمي يا تربيتي کورس اپنے ہمراہ رکھيں جو انتظار کے دوران بچے کو فراہم کريں تاکہ بچہ اس دوران اس سے فائدہ اٹھاۓ -

اپنے احساسات کوبيان کرنے کا طريقہ سکھائيں

بعض اوقات بچہ جب کسي مشکل سے دوچار ہوتا تو وہ اپنے احساسات کو بہت غصّے کي حالت ميں بيان کرتا ہے اور ايسي حالت ميں عجبب طرح کي حرکتيں بھي کرتا ہے - اپنے بچے کو احساسات بيان کرنے کا طريقہ سکھائيں تاکہ شائستہ زبان ميں اور بہترين انداز ميں بچہ اپنے احساسات کو بيان کرنے کے قابل ہو جاۓ - بہتر نتيجہ حاصل کرنے کے ليے ضروري ہے کہ بچے کو انتخاب کرنے کا حق ديں ، جب بچہ صبر کا مظاہرہ کرے تو اسے  حوصلہ اور شاباش ديں - اگر بچہ کسي ايسي حالت پر چيخے چلاۓ تو اس کي طرف توجہ نہ کريں -

وقت کا مفہوم بچے کو بتائيں

صبر کي تربيت کے ليۓ ضروري ہے کہ بچے کو وقت کي اہميت کا پتہ ہو - گھڑي کے معيار کا اسے پتہ ہونا چاہيۓ - جب بچے کو بتايا جاۓ کہ اس کا والد دس منٹ کے بعد آ جاۓ گا تو  بچے کو دس منٹ کا علم ہونا چاہيۓ ، ايسا نہ ہو کہ دوسرے ہي لمحے بچہ پھر سے والد کے بارے ميں فکرمند ہو جاۓ اور فرياد کرنا شروع کر دے - ( ختم شد)

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

نوزائيدہ بچوں کي فرسٹ ايڈ

بچے کے ليے ماں کا پہلا تحفہ