• صارفین کی تعداد :
  • 5298
  • 8/27/2014
  • تاريخ :

تنھائي ميں جديد احساسات

نوجوان

يہ ممکن ہے کہ جب آپ الگ سے کہيں پر رہنا شروع کريں تو بہت سارے احساسات کا آپ کو سامنا کرنا پڑے جن سے پہلے آپ کا پالا نہيں پڑا تھا - اجتماعي زندگي گزارتے ہوۓ آپ کے ہاسٹل ميں آپ کے ارد گرد آپ کے دوست ہوتے ہيں ، گھر ميں گھر کے افراد ہوتے ہيں جن کي وجہ سے آپ کوکبھي بھي تنہائي کا احساس نہيں ہوتا ہے مگر تنہائي کے عالم ميں يقينا آپ مضطرب ہونگے - بعض لوگوں کو يہ احساس ہونا شروع ہو جاتا ہے کہ کوئي بھي شايد اسے پسند نہيں کرتا ہے - اس ليۓ ضروري ہے کہ پہلے سے خود کواس کيفيت کے ليۓ تيار کريں - اس بات کا احساس رکھيں کہ يہ ايک قدرتي عمل ہے اور نارمل زںدگي کي طرف لوٹ جانے ميں تھوڑا سا وقت درکار ہو گا -

اپني معلومات ميں اضافہ کريں اور کوشش کريں کہ آپ کو ان تمام راستوں کا علم ہو جو ايسي صورتحال سے نکلنے کے ليۓ مفيد ثابت ہو سکتے ہيں - اس کے ليۓ آپ ان لوگوں کي زںدگي سے بھي سبق لے سکتے ہيں جو پہلے سے خودمختار زںدگي بسر کر رہے ہوتے ہيں -

ايسے دوستوں  کو تلاش کريں جو ان حالات ميں آپ کي رہنمائي کرنے کے قابل ہوں -

ہمارا معاشرہ  مغربي ماحول سے بالکل مختلف ہے جو اجتماعي زندگي ميں جڑا ہوا ہے ، اس ليۓ کوشش کريں کہ ہميشہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ رابطے ميں رہيں - اپنے والدين ، بہن بھائيوں اور رشتہ داروں کا پوري طرح سے خيال رکھيں اور ان کے دکھ درد ميں پوري طرح سے شريک ہوں -

تنہائي ميں رہتے ہوۓ منفي خيالات کو خود پر طاري نہ کريں -  اپني زںدگي کو  گناہوں سے پاک رکھيں اور خدا کے حضور پاک صاف  ہو کر پيش ہونے کے ليۓ خود کو تيار کريں - تنہائي ميں رہنے کےليۓ کوئي خاص مقصد آپ کے سامنے ہونا چاہيۓ ، اس ليۓ برنامہ ريزي کريں کہ آپ کيا کرنا چاہتے ہيں - کيا آپ کے سامنے کوئي خاص مقصد ہے جسے آپ حاصل کرنا چاہتے ہيں ؟ کيا کوئي خاص امتحان ہے جسے آپ تنہا رہ کر پاس کرنا چاہتے ہيں - کيا زندگي ميں آگے بڑھنے کے ليۓ اور اپنے پاۆں پر کھڑا ہونے کے ليۓ آپ نے خود کو اجتماعي زندگي سے الگ کيا ہے - ؟ کوشش کريں کہ اپنے مقصد کو ہميشہ ياد رکھيں اور صرف مقصد کے حصول کے ليۓ مستقل مزاجي کے ساتھ کام ميں مگن رہيں - ( ختم شد )

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

مسلمان جوان اور نفس

نوجوان کي اصلاح کے ليۓ ضروري عناصر