• صارفین کی تعداد :
  • 4709
  • 12/2/2014
  • تاريخ :

حضرت امام موسي کاظم عليہ السلام کي حيات طيبہ پر ايک نظر

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی حیات طیبہ پر ایک نظر

سترہ ربيع الاول سن تراسي ہجري قمري کو طلوع فجر کا وقت تھا شہر رسول مدينے کي فضا برکت سے معمور تھي - اسي ہنگام خاندان عصمت و طہارت کي ايک عظيم ہستي امام جعفر صادق عليہ السلام نے عالم ہستي ميں قدم رکھا اور شہر مدينہ کي خيرو برکت ميں مزيد اضافہ ہوگيا - امام جعفر صادق عليہ السلام نے اپني پينسٹھ سالہ بابرکت زندگي ميں اسلام کي بے پناہ خدمت کي اور اسلامي تعليمات کو پھيلانے کا جو عظيم سلسلہ آپ کے والد بزرگوار امام محمد باقرعليہ السلام نے شروع کيا تھا اسے نہ صرف جاري رکھا بلکہ اسے مزيد وسعت دي -

جب آپ کي ولادت با سعادت ہوئي تو آپ کے والد امام محمد باقر عليہ السلام کي عمر چھبيس سال تھي -

آپ نے اپني زندگي کے ابتدائي بارہ يا پندرہ سال اپنے جد بزرگوار امام زين العابدين عليہ السلام اور انيس سال اپنے والد امام محمد باقر عليہ السلام کے ‌زير سايہ گزارے -

پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے چھٹے امام کے نام اور لقب کے بارے ميں فرمايا ہے جب ميرا بيٹا جعفر پيدا ہو تو اس کا نام صادق رکھنا - آپ کے القاب صادق ، مصدق ، محقق ، کاشف الحقائق ، فاضل ، طاہر ، قائم ، منجي اور صابر ہيں - جبکہ کنيت ابوعبداللہ ، ابو اسماعيل اور ابو موسي ہے -

امام جعفر صادق عليہ السلام نے اپنے والد بزرگوار کي شہادت کے بعد اکتيس سال کي عمر ميں ايک سو چودہ ہجري قمري کو عوام کي ہدايت و رہنمائي کا فريضہ سنبھالا اور منصب امامت پر فائز ہوئے آپ کا دور امامت چونتيس برسوں پر محيط ہے - سن ايک سو چودہ سے ايک سو بتيس ہجري قمري تک اموي دور حکومت تھا جبکہ ايک سو بتيس سے لے کر ايک سو اڑتاليس ہجري قمري يعني آپ کي شہادت تک عباسي حکمراں برسراقتدار تھے -

جب آپ منصب امامت پر فائز ہوئے تو امويوں اور عباسيوں کے درميان اقتدار کي رسہ کشي جاري تھي جس کي بنا پر اموي حکمرانوں کي توجہ خاندان رسالت سے کسي حد تک ہٹ گئي اور خاندان رسالت کے افراد نے امويوں کے ظلم و ستم سے کسي حد تک سکون کا سانس ليا - اسي دور ميں امام جعفر صادق عليہ السلام نے اسلامي تعليمات کي ترويج کے لئے بے پناہ کوششيں انجام ديں اور مدينے ميں مسجد نبوي اور کوفہ شہر ميں مسجد کوفہ کو يونيورسٹي ميں تبديل کرديا جہاں انہوں نے ہزاروں شاگردوں کي تربيت کي اور ايک عظيم علمي و فکري تحريک کي بنياد ڈالي اس تحريک کو خوب پھلنے پھولنے کے مواقع ملے -

امام جعفر صادق عليہ السلام کا ‌زمانہ علوم و فنون کي توسيع اور دوسري ملتوں کے عقائد و نظريات اور تہذيب و ثقافت کے ساتھ اسلامي افکار و نظريات اور تہذيب و ثقافت کے تقابل اور علمي بحث و مناظرے کے اعتبار سے خاص اہميت کا حامل ہے - اسي زمانے ميں ترجمے کے فن کو بڑي تيزي سے ترقي حاصل ہوئي اور عقائد و فلسفے دوسري ‌زبانوں سے عربي ميں ترجمہ ہوئے -

امام جعفر صادق عليہ السلام کا زمانہ تاريخ اسلام کا حساس ترين دور کہا جا سکتا ہے - اس زمانے ميں ايک طرف تو امويوں اور عباسيوں کے درميان اقتدار کي رسہ کشي جاري تھي اور دوسري علويوں کي بھي مسلح تحريکيں جاري تھيں -

آپ نے ہميشہ عوام کو حکمرانوں کي بدعنوانيوں اور غلط حرکتوں نيز غيراخلاقي و اسلامي سرگرميوں سے آگاہ کيا -

آپ نے عوام کے عقائد و افکار کي اصلاح اور فکري شکوک و شبہات دور کرکے اسلام اور مسلمانوں کي فکري بنيادوں کو مستحکم کرنے کي کوشش کي اور اہل بيت عليہم السلام کي فقہ و دانش کو اس قدر فروغ ديا اور اسلامي احکام و شيعہ مذہب کي تعليمات کو دنيا ميں اتنا پھيلايا کہ مذہب شيعہ نے جعفري مذہب کے نام سے شہرت اختيار کرلي - امام جعفر صادق عليہ السلام سے جتني احاديث راويوں نے نقل کي ہيں اتني کسي اور امام سے نقل نہيں کيں - (جاري ہے)


متعلقہ تحریریں:

امام جعفر صادق عليه السلام کي چاليس حديثيں

حضرت امام صادق عليہ السلام کي بڑائي