• صارفین کی تعداد :
  • 4293
  • 1/13/2015
  • تاريخ :

ايران کا تاريخي سفر

ایران

ايران کي لذيذ غذائيں

ايران ميں منفرد انداز کے کھانے دستياب ہوتے ہيں - پاکستان اور ہندوستان سے آنے والوں کے ليۓ شروع ميں يہاں کے کھانے بہت بےمزہ سے محسوس ہوتے ہيں - اس کي وجہ يہ ہوتي ہے کہ پاکستان اور ہندوستان ميں نمک مرچ کا بہت زيادہ استعمال کيا جاتا ہے جبکہ يہاں کے کھانوں ميں اتني زيادہ مرچيں اور دوسري اشياء کا استعمال نہيں کيا جاتا ہے - ميڈيکل کے لحاظ سے زيادہ مرچوں کا استعمال انساني صحت کے ليۓ بہت نقصان دہ ہوتا ہے - اس ليۓ ايراني کھانے لذيذ ہونے کے ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بھي ہوتے ہيں - يہي وجہ ہے کہ يہاں کے رہنے والے باشندوں کے چہرے بہت ہشاش بشاش نظر آتے ہيں -

ايران کے خشک ميوہ جات پوري دنيا ميں معروف ہيں اور يہاں کا سفر کرنے والے مہمان اپنے ساتھ خشک ميوہ جات ضرور لے جاتے ہيں - ايران کا پستہ اپني مثال آپ ہے اور يہاں پر بہت اعلي معيار کا پستہ پايا جاتا ہے - اس کےعلاوہ چاۓ سياہ ، زعفران ،کباب ، قورمہ سبزي ، جوجہ کباب ،چلو کباب وغيرہ وغيرہ يہاں کي معروف غذائيں ہيں - ايران ميں ايک خاص بات يہ ہے کہ اس ملک ميں آپ کو يکسانيت نظر آۓ گي - مختلف علاقوں کي ثقافت مختلف ضرور ہوتي ہے مگر بہت ساري چيزيں آپ کوپورے ملک ميں ايک ہي طرح کي نظر آئيں گي - ہرعلاقے کي اپني ايک خاص غذا مشہور ہوتي ہے يا کسي خاص علاقے ميں کوئي خاص چيز پائي جاتي ہے جہاں سے لوگ تحفے کے طور پر اسي خاص چيز کو خريدنا پسند کرتے ہيں - مثال کے طور پر ايران کے شہر اصفہان کي ايک مٹھائي جسے فارسي ميں " گز اصفہاني " کہا جاتا ہے - يہ چيز صرف اصفہان ميں بہتر کيفييت يا اعلي معيار کي پائي جاتي ہے - اس ليۓ لوگوں کي کوشش ہوتي ہے کہ اسے اصفہان سے خريدا جاۓ يا اگر کسي دوسرے شہر سے بھي خريدنا پڑے تو سياح کوشش کرتے ہيں کہ کم از کم اصفہان کي بني ہوئي ہو - ليکن ان ساري باتوں کے ساتھ بعض غذائيں ايسي بھي ہيں جو پورے ايران ميں يکساں مقبول ہيں - ايران کے کسي بھي حصے سے آپ کو يہ غذائيں با آساني دستياب ہوتي ہيں - شروع ميں پاکستان يا ہندوستان سے آنے والے زيارتي يا سياح چلو کباب يا جوجہ کباب کو کھانا پسند کرتے ہيں -

کم قيمت اشياء

ايران خطے کا ايک سستا ملک ہے جہاں ضروريات زندگي کي زيادہ تر اشياء نہايت ہي سستي ملتي ہيں - اگر آپ بہت کم پيسوں ميں کوئي قريبي ملک گھومنا چاہتے ہيں تو ايران ايک بہترين انتخاب ہے جہاں آپ بہترين انداز ميں اپنے فرصت کے لمحات گزار سکتے ہيں -

 

شعبۂتحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

شيراز کي بنياد اسلام کے زمانے ميں پڑي ہے

ايران کا اسلامي انقلاب اميد کي کرن