• صارفین کی تعداد :
  • 14226
  • 6/29/2015
  • تاريخ :

گرمی کو شکست دینے میں 7 طریقہ (حصہ اول)

گرمی کو شکست دینے میں 7 طریقہ (حصہ اول)

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جبکہ شہری موسمِ گرما کی بارشوں کے انتظار میں ہیں تاکہ موسم کی شدت سے نجات پا سکیں۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے جہاں شہریوں کو تکلیف میں ڈال دیا ہے، وہیں گرمی کی وجہ سے کئی بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔
ماہرینِ غذائیت لوگوں کو ان 7 بیماریوں سے خبردار کر رہے ہیں، جو سال کے گرم ترین دنوں میں آپ کو اپنا نشانہ بنا سکتی ہیں۔ ان میں لو لگنا، ملیریا، زہر خورانی، بخار، نیگلیریا، ڈائریا، اور یرقان شامل ہیں۔
ساوتھ بیچ کلینک کی ماہرِ غذائیت ڈاکٹر طیبہ خان کا کہنا ہے کہ اگر آپ علامات کو وقت پر پہچان جائیں، تو آپ ان سے بچ سکتے ہیں۔ ورنہ ایک ہیٹ اسٹروک دیگر نقصانات اور کمزوری کا سبب بن سکتا ہے۔
ایک اور ماہرِ غذائیت علینہ اسلام کا کہنا ہے کہ جو افراد دل کی بیماری میں مبتلا ہیں، ان کو زیادہ احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ گرمیوں میں دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ "پانی کی کمی کی وجہ سے خون کم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے دل کے لیے اسے پمپ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے فرد میں خون جمنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض بھی خطرے کی زد میں ہوتے ہیں، کیونکہ زیادہ پیشاب آنا ایک عام علامت ہے، اس لیے اس گرم موسم میں جسم سے پانی کا اخراج زیادہ ہوتا ہے۔"
1۔ کیڑوں سے بچاو کی ادویات استعمال کریں
مچھر اور کھٹمل ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔ ان سے بچاو کے لیے ادویات کا استعمال کرنا چاہیے، ورنہ کیڑوں کے کاٹنے سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، جن میں خارش، بے چینی، اور سنگین بیماریاں تک شامل ہیں۔
مچھر دن میں کسی بھی وقت کاٹ سکتے ہیں، لیکن صبح اور شام کے وقت یہ زیادہ فعال ہوتے ہیں، اور گرمیوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔
2۔ ڈھیلے کپڑے پہنیں
ڈھیلے اور ہلکے رنگوں کے ملبوسات کاٹن جیسے ہوادار کپڑوں میں پہنیں، تاکہ پسینہ سوکھ سے۔ اگر آپ مچھروں کے کاٹنے کے وقت باہر ہوں، تو پوری پینٹیں اور بند جوتے پہنیں۔
اگر آپ شام کے وقت پارک میں جائیں، تو جرابیں ٹخنوں سے اوپر چڑھائیں، اور شرٹ پینٹ کے اندر اڑس لیں۔
3۔ پانی اچھی طرح پیئں
اپنے جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنا چاہیے، خاص طور پر پانی کے ذریعے۔ الکوحل اور کیفین والے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔
علینہ اسلام کہتی ہیں کہ "اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کھیرے کا جوس، ناریل کا پانی، لیموں کا جوس، ایک چمچ معدنی نمک مثلاً سمندری نمک یا ہمالیائی گلابی نمک کے ساتھ پانی استعمال کرنا چاہیے۔"
4۔ گھر میں ورزش کریں
ورزش کرنے کے لیے دن کے ٹھنڈے وقت کا انتخاب کریں، یعنی جب سورج کی گرمی کم ہو، جیسے صبح یا شام کے وقت۔
اگر موسم گرم اور نمی والا ہو، تو زیادہ سخت اور زیادہ دیر تک ورزش نہ کریں۔ اس کے علاوہ ورزش کرنے کے لیے کسی ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کرنا بھی برا نہیں ہوگا، جیسے جِم، مال، یا ایسی ہی کوئی جگہ۔ اس طرح آپ پر تھکان طاری نہیں ہوگی۔ (جاری ہے)


متعلقہ تحریریں:

ہڈيوں کي کمزوري ميں احتياطي تدابير

پٹھوں کے درد (Fibromyalgia ) کي علامات