• صارفین کی تعداد :
  • 5115
  • 9/29/2015
  • تاريخ :

اپنے حال پر توجہ دیں

درخت


ہر حال میں اپنی زندگی سے مطمئن رہیں اور ماضی کی پریشانیوں کے سامنے ایک مضبوط دیوار کھڑی کر دیں ۔ مستقبل کے بارے میں بھی ضرورت سے زیادہ فکرمند نہ ہوں ۔ ایک حد تک مستقبل کے بارے میں سوچنا اور بہتر مستقبل کے لیۓ محنت کرنا اچھی بات ہے لیکن  مستقبل میں پیش آنے والے مسائل کو ذہن پر سوار کرکے  خود کو نفسیاتی مریض بنانے کی حد تک نہیں جانا چاہیۓ ۔
انسان کو ماضی اور مستقبل کی پریشانیوں  کی یاد دلانے والے تمام راستے بند کر دینے چاہیۓ اور  اپنے آج پر دھیان دینا چاہیۓ اور اپنے آج کو بہتر سے بہتر گزارنے کی کوشش کرنی چاہیۓ ۔ جو لوگ بلا وجہ  ماضی اور مستقبل کے بارے میں پریشان ہوتے ہیں وہ اصل میں بلاوجہ اپنی توانائیوں کو  ضا‏ئع کر رہے ہوتے ہیں  اور اپنے لیۓ  وہ خود تلخ ماحول بنا رہے ہوتے ہیں ۔
اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ اچھے مستقبل کا خواب ہی نہ دیکھیں اور جیسے زندگی گزر رہی ہے اسے گزارتے جائیں بلکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ خود کو ہر طرح کی پریشانیوں  اور نفسیاتی مشکلات سے آزاد کرکے اپنی تمام تر توانائیوں کو بہتر انداز میں صرف کریں ۔ ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کا حال اچھا گزرے گا بلکہ مستقبل بھی سنور جاۓ گا ۔
خود کو برے سے برے حالات کا سامنا کرنے کے لیۓ تیار رکھیں اور تصور کر لیں کہ ایسے حالات کا آپ کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ایسے موقع پر اگر آپ کسی مشکل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں تب آپ کو کن برے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ایسا کرنے سے آپ پہلے سے ہر مشکل کے لیۓ ذہنی طور پر تیار ہونگے اور یوں آپ کو اچانک آنے والی  مصیبت سے ڈر نہیں لگے گا اور نہ ہی آپ اس موقع پر پریشان ہونگے ۔ انسان کو کسی بھی حال میں پریشان نہیں ہونا چاہیۓ اور جب کسی مشکل کا سامنا ہو تو اس کو اطمینان کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیۓ اور اللہ سے مدد مانگنی چاہیۓ ۔ ( ختم شد )


 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

متعلقہ تحریریں‌ :

اسلامی معاشرے پر یلغار

اسلام اور مغربی زندگی میں فرق