• صارفین کی تعداد :
  • 15445
  • 3/27/2016
  • تاريخ :

آئی فون 7 سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا؟

آئی فون 7 سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا؟


ایپل کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 7 پہلے سے بہت زیادہ پتلا اور اس میں پہلی بار اسٹریو اسپیکر کو متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بات ایپل سے متعلق اطلاعات لیک کرنے والے بلاگ نائن ٹو فائیو میک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 7 سابقہ ماڈل کے مقابلے میں 1 ملی میٹر زیادہ پتلا ہوگا۔

خیال رہے کہ آئی فون سکس ایس کی موٹائی 6.1 ملی میٹر تھی۔

آئی فون سیون میں کیمرے کا ابھار بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے اور سنگل مونو اسپیکر کو 2 اسپیکرز سے بدلا جاسکتا ہے۔

اس رپورٹ سے سابقہ افواہوں کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ ایپل کی جانب سے ہیڈ فون جیک کو ختم کیا جارہا ہے اور ایسا آئی فون کو پتلا رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ہیڈفون جیک کو ختم کرنے سے ایپل کو اسکرین کو ڈیوائس میں زیادہ بڑا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

اس سے پہلے یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ اسی طرح نئے آئی فون میں بیک پر پلاسٹک اینٹینا لائنز بھی نہیں ہوں گی جو کیمرے کے نیچے ہوتی ہیں اور یہ ایپل کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس کے پشت پر یہ لائنز نہیں ہوں گی جبکہ آئی فون سیون کا ڈیزائن سابقہ ماڈل سے بالکل مختلف ہوسکتا ہے۔

اب یہ آئی فون سیون کیسا ہوتا ہے اس کا فیصلہ تو ستمبر میں ہی ہوگا تاہم اس کے حوالے سے رپورٹس اور افواہیں اس دوران سامنے آتی رہیں گی۔