• صارفین کی تعداد :
  • 15696
  • 8/31/2016
  • تاريخ :

اوبر ٹيکسي سروس اب بغير ڈرائيور کے کاريں چلائے گي

اوبر ٹیکسی سروس اب بغیر ڈرائیور کے کاریں چلائے گی

بلومبرگ کےمطابق اوبر والوو کي ايکس سي90سي گاڑي کو اپني سروس ميں استعمال کرے گي۔
ٹيکسي سروس کے ليے معروف امريکي کمپني اوبر نے اعلان کيا ہے کہ اگلے پندرہ روز ميں اس کے گاہک اپنے موبائل فون سے بغير ڈرائيور والي کار طلب کر سکيں گے۔
اوبر اپني بغير ڈرائيور والي ٹيکسي سروس امريکي رياست پينسلونيا کے شہر پيٹسبرگ ميں متعارف کروائے گي۔ اوبر کے اعلان کے مطابق وہ اپني بغير ڈرائيور کار سروس سويڈن کي کار کمپني والوو کے ساتھ مل کر شروع کرے گي۔ ابتدائي طور پر گاڑي ميں ڈرائيور موجود ہوگا جو بوقت ضرورت گاڑي کا کنٹرول سنبھال سکے گا۔
خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق اوبر بغير ڈرائيور والي 10 لاکھ کاريں چلانے کا منصوبے رکھتي ہے۔
اوبر کمپني ماضي ميں فورڈ کي فيوژن ماڈل کار پر ليزر سکينرز اور کيمرے لگا کر تجربات کر چکي ہے۔
اوبر کمپني کي ترجمان نے بي بي سي کو بتايا کہ اس ماہ کے آخر ميں شروع ہونے والے سروس ميں گاہک پٹسبرگ کے مرکزي علاقےميں اپنے فون سے بغير ڈرائيور والي کار کو بلا سکيں گے۔
انھوں نے کہا کہ کپمني وہ کچھ کرنے جا رہي ہے جو کوئي اور کمپني پہلے نہيں کر سکي ہے۔
پٹسبرگ ميں گاہک اوبر ايپ سےگاڑي بلا سکيں گے ابتدائي طور پر بغير ڈرائيور والي ٹيکسي کا کوئي کرايہ نہيں ہو گا۔
اوبر کي بغير ڈرائيور کے ٹيکسي سروس ميں کون سي گاڑي شامل ہو گي اس کے بارے ميں متضاد اطلاعات ہيں۔
بلومبرگ کے مطابق اوبر والوو کي ايکس سي90سي گاڑي کو اپني سروس ميں استعمال کرے گي ليکن ايسوسي ايٹيڈ پريس کے مطابق اوبر فورڈ کپمني کي کار فيوژن کو ابتدائي تجربات ميں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتي ہے۔

 



۔