• صارفین کی تعداد :
  • 9273
  • 10/28/2016
  • تاريخ :

سکول آف ری ہیبیلیٹیشن ، تھران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

سکول آف ری ہیبیلیٹیشن ، تھران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز

یہ ادارہ ایران کے دارالخلافہ تھران میں واقع ہے اور  علم طب میں اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ اس ادارے میں بحالی معذوران اور طب  سے متعلقہ مختلف شعبوں میں تعلیم دی جا رہی ہے ۔ اس ادارے میں مختلف شعبے بشمول Physiotherapy Audiology, Speech Therapy، Occupational Therapy پڑھاۓ  جاتے ہیں ۔  اس ادارے کا قیام 1965 عیسوی کو عمل میں آیا ۔ ایران کا یہ مایہ ناز ادارہ طب سے متعلقہ وزارت اور دوسرے اداروں سے منظور شدہ ہے ۔ یہ ادارہ ایران کی سب سے ممتاز میڈیکل یونیورسٹی یعنی تھران یونیورسٹی آف میڈیکل میڈیکل سائنسز کا ایک ذیلی ادارہ ہے ۔  اس ادارے میں  پڑھاۓ جانے والے شعبے انسانی صحت کی بحالی اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیۓ بہت ضروری ہیں ۔ ان اہم شعبوں کو بہتر بنانے کے لیۓ اعلی تعلیم یافتہ پروفیسرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل ہیں ۔ 

سکول آف ری ہیبیلیٹیشن ، تھران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز


ادارے میں طلباء کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ان کے اخلاق اور شخصیت  کے نکھار کے لیۓ بھی تربیت مہیا کی جاتی ہے تاکہ ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء نہ صرف علمی لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوں بلکہ معاشرے کی فلاح کے لیۓ ایک اچھے انسان کے طور پر بھی اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں ۔ ادارے میں طلباء کے تعلیمی معیار کو بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیۓ تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ ادارے میں جدید تحقیق کے لیۓ مختلف شعبوں کو اچھی لیباریٹریاں فراہم کی گئی ہیں جہاں تمام ضروری مشینیں، طلباء  کی سہولت کے لیۓ دستیاب ہیں ۔  اس ادارے  سے متعلقہ ہسپتالوں اور کلینکس میں مریضوں کو اعلی طبی خدمات فراھم کی جاتی ہیں۔ طلباء کے لیۓ جدید لائبریری بھی موجود ہے جہاں مختلف کتابوں کے 4700 نسخے موجود ہیں ۔ 
ادارے میں  ایرانی طلباء کے ساتھ مختلف ممالک کے غیر ملکی طلباء بھی زیر تعلیم ہیں ۔ اس وقت غیر ملکی طلباء کو طب کے درج ذیل شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیۓ گۓ ہیں ۔

-  Physical Therapy 
- Sports Physical Therapy 
- Optometry Optometry
- Audiology Audiology

طلباء کی رہائش 
غیر ممالک سے آنے والے طلباء کو اعلی معیار کے ہاسٹل فراھم کیے جاتے ہیں ۔ اپارٹمنٹ طرز کے ہاسٹلز کے ایک کمرے میں دو یا چار طلباء کی جگہ ہوتی ہے ۔ تمام کمروں میں صاف ستھرے بستر ،صوفے اور میز کرسیاں  فراہم کی جاتی ہیں ۔
سکول آف ری ہیبیلیٹیشن ، تھران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزسکول آف ری ہیبیلیٹیشن ، تھران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز


ہر اپارٹمنٹ میں آراستہ کچن بھی ہوتا ہے تاکہ طلباء وقت ضرورت کھانا پکا سکیں ۔ ہر اپارٹمنٹ میں ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوتی ہے ۔ زیادہ تر طلباء کو ہاسٹل کی تمام سہولیات مفت فراھم کی جاتی ہیں ۔ طلباء کو روز مرّہ زندگی کی ضروریات کے لیۓ درکار سامان بشمول استری اور واشنگ مشین بھی مہیا کیا جاتا ہے ۔ ہاسٹل میں صفائی ستھرائی کا باقاعدہ خیال رکھا جاتا ہے ۔ تمام ہاسٹلز میں مہمانوں کے بیٹھنے کے لیۓ  لابی میں فرنیچر مہیا کیا گیا ہے ۔ ہر ہاسٹل میں طلباء کے لیۓ کمپیوٹر لیب بھی دستیاب ہے ۔ 
تمام ہاسٹلز میں چوکیدار اور  ہاسٹل انچارج طلباء کی حفاظت اور مسائل کے حل کے لیۓ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں ۔ طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں کے لیۓ مختلف مذھبی ، ثقافتی اور سیاحتی دوروں کا اہتمام کیا  جاتا ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ طلباء کو ایران کی تاریخ اور ثقافت سے روشناس کروایا جاۓ ۔ طلباء کی اخلاقی تربیت کے لیۓ مختلف مراسم کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ ہر ہاسٹل میں مسجد بھی ہے اور جسمانی صحت کے لیۓ ورزش کی سہولیات بھی دستیاب ہیں ۔ طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں کے لیۓ یونیورسٹی میں الگ سے ایک شعبہ قائم کیا گیا ہے جو باقاعدگی سے مختلف طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرتا رہتا ہے ۔ 

سکول آف ری ہیبیلیٹیشن ، تھران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز


تمام ہاسٹلز شہر کے مرکزی حصے میں یونیورسٹی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہیں ۔ جن علاقوں میں ہاسٹلز واقع ہیں ، ان علاقوں میں ضرورت زندگی کی تمام اشیاء سستے داموں باآسانی دستیاب ہیں اور طلباء کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے ۔ یہاں پر اس بات کا تذکرہ کرتے چلیں کہ اگر کوئی غیر ملکی طالب علم تعلیم کی غرض سے تھران آتا ہے تب اسے اپنے ذاتی استعمال کی مخصوص اشیاء جیسے  کوئی خاص صابن یا دوائی ساتھ ضرور لے آنی چاہیۓ ۔ ایران کرنسی ریال اور تومان ہے ۔  خریداری کے لیۓ مقامی کرنسی کا ہی استعمال ہوتا ہے ، اس لیۓ غیر ملکی طلباء کے لیۓ بہتر ہے کہ وہ مقامی کرنسی کا انتظام کرکے رکھیں تاکہ ابتدائی دنوں میں انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

کھانے کی سہولیات 
ایران قدیم ثقافت کا حامل ملک ہے جہاں مختلف انواع کے کھانے  دستیاب ہیں ۔ ایرانی باشندے  مصالحہ جات اور مرچوں کا استعمال کم کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود  ایرانی کھانے لذیذ اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہوتے ہیں ۔ ملک کے مختلف حصوں میں مختلف انواع کے کھانے ہوتے ہیں ۔ شاید بہت سارے ایرانی ایسے بھی ہونگے جنہیں اپنے ہی ملک کے کچھ علاقوں کے کھانوں کا مزہ چکھنے کا اب تک اتفاق نہیں ہوا ہو گا ۔ 

سکول آف ری ہیبیلیٹیشن ، تھران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز


غیر ملکی طباء کو دوپہر کا کھانا یونیورسٹی میں مفت فراہم کیا جاتا ہے جبکہ  رات کے کھانے اور ناشتے کا انتظام انہیں خود کرنا ہوتا ہے ۔ طلباء کو مالی مشکلات سے بچانے اور مدد کے لیۓ وقتا فوقتا یونیورسٹی کی طرف سے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جاتی ہیں تاکہ طلباء پر مالی بوجھ نہ پڑے ۔ 
ہاسٹلز کے اطراف میں کافی تعداد میں مختلف طرح کے  ریسٹورانٹ بھی موجود ہیں جہاں فاسٹ فوڈ اور ایرانی کھانے باآسانی دستیاب ہیں ۔ 

فارسی زبان کی تعلیم 
ایران  کی قومی زبان فارسی ہے جس کے اثرات اردو میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں ۔ فارسی زبان ایران کے علاوہ افغانستان  اور تاجکستان میں بھی بولی جاتی ہے ۔ اس زبان کے 32 حروف ہیں ۔ فارسی زبان کو عربی رسم الخط میں لکھا جاتا ہے ۔ ادبی لحاظ سے فارسی زبان بہت غنی ہے اور اس کے اثرات اردو ادب پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں ۔

سکول آف ری ہیبیلیٹیشن ، تھران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز



 حافظ ، شیخ سعدی جیسی شخصیات برصغیر میں بھی بہت معروف ہیں ۔اردو  زبان کے بہت سارے الفاظ فارسی سے لیۓ گۓ ہیں اس لیۓ پاکستان ، ہندوستان اور کشمیر سے آنے والے طلباء کے لیۓ فارسی سیکھنے میں مشکل پیش نہیں آتی ہے ۔ غیر ملکی طلباء کے لیۓ بہتر ہے کہ وہ فارسی زبان سے آشنائی حاصل کریں اور ایران میں رہتے ہوۓ ایران کی زبان اور ثفاقت سے پوری طرح آگاہی حاصل کریں ۔ 
میڈیکل کے طلباء کو انگریزی زبان میں تعلیم دی جاتی ہے لیکن  مریض سے بات چیت کے لیۓ میڈیکل طلباء کا فارسی زبان سیکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ اس لیۓ ایسے شعبے جہاں طلباء کو مریض کے معائنے اور علاج کے لیۓ فارسی بولنے کی ضرورت پڑتی ہے ، ان شعبوں سے وابستہ طالب علموں کے لیۓ فارسی سیکھنا نہایت ضروری ہے  ۔

سکول آف ری ہیبیلیٹیشن ، تھران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز


 طلباء کو فارسی زبان کی تعلیم دینے کی غرض سے الگ سے ایک مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں فارسی کی کلاسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ ایسے طلباء جن کے لیۓ فارسی زبان کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ فارسی زبان کو سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، ان کے لیۓ بھی کلاسوں میں بیٹھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ 
تھران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسیز  میں داخلہ کے خواہشمند طلباء درج ذیل ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں ۔
https://gsia.tums.ac.ir/en

ہم سے رابطہ کریں :
بروز ہفتہ سے بدھ تک مقرّرہ اوقات میں رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
اوقات کار :  8 a.m. to 16 p.m. (Tehran +3:30 GMT)
ویب سائٹ : www.rehab.tums.ac.ir
ای میل  : rehab_intl@tums.ac.ir



فون نمبر : 0098- 21- 77536586
فیکس : 0098 - 21-77534133