• صارفین کی تعداد :
  • 11530
  • 11/20/2016
  • تاريخ :

امام خمینی(رہ)کےآثـــار اورتصانیف (حصّہ پانزدھم)

انقلاب ايران

۳۱. طلب وارادہ:
 جبر واختیار کلامی مباحث میں سے ایک ایسی مشکل ترین بحث ہے جس نے بہت سے علماء کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکهی ہے۔ قرآن مجید میں جبر واختیار سے متعلق آیات موجود ہونے کی وجہ سے عالم اسلام میں جبر واختیار کے حامی ومخالف کلامی گروہوں نے اس پر بحث کی ہے جس کی وجہ سے اس سلسلے میں بہت زیادہ اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔ امام خمینی ؒاصول فقہ کی تدریس کے وقت جب الفاظ کے مباحث میں طلب وارادہ کی بحث تک پہنچتے ہیں تو فلسفی وعرفانی نظر سے آیات وروایات پر توجہ دیتے ہیں اور اس موضوع کی جداگانہ تحقیق کرتے ہیں، پهر اسے الگ کتابی شکل دیتے ہیں۔
    ١٣٦٢ه؁ش (١٩٨٣ ئ) میں سید احمد فہری نے اس کتاب کا کہ جو عربی میں تهی، فارسی میں ترجمہ کیا اور شرح کے ساته شائع کیا۔
    ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒنے بهی (١٤٢١ه؁ق) میں دوسرے نسخوں سے استفادہ کرتے ہوئے تحقیق وتصحیح کے ساته اور ترجمے اور شرح کے بغیر اور فہارس کے ساته اس کو شائع کیا۔
۳۲. کتاب البیع:
 یہ کتاب ٥ جلدوں میں عربی زبان میں ہے۔ بیع وتجارت سے متعلق مسائل پرمشتمل فقہ استدلالی ہے۔ یہ کتاب ١٣٨٠سے ١٣٩٦ه؁ق تک کے دوران اور زیادہ تر شہر نجف میں لکهی گئی اور اس کا پہلا ایڈیشن ویہیں شائع ہوا۔ اس کے بعد ایران میں ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒ نے تحقیق وتصحیح، استخراج منابع ومآخذ اور فہارس کے ساته شائع کیا ہے۔ ( جاری ہے )