• صارفین کی تعداد :
  • 249
  • 9/18/2017
  • تاريخ :

 

مصلح کا انتظار،علم سیاست کےعلماء کا ایک اصلی ترین موضوع ہے

مصلح کا انتظار،علم سیاست کےعلماء کا ایک اصلی ترین موضوع ہے

 

خبررساں ایجنسی شبستان: صوبہ کرمانشاہ کےمہدویت تخصصی سنٹرکے سربراہ نےکہا ہے کہ تمام ادیان میں مختلف شکلوں میں مصلح کا انتظارموجود ہے اوراسلامی انقلاب کے بعد ہمارے ملک میں اس موضوع کے بارے میں بہت زیادہ حساسیت پیدا ہوگئی ہوئی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ کرمانشاہ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کرمانشاہ کےمہدویت تخصصی سنٹرکے سربراہ بہروزہمتی نے مہدویت کے موضوع پرتربیتی وتعلیمی کورس میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ

اس کائنات میں کچھ ایسےحقائق ہیں کہ انسان جنہیں دیکھنےکی قدرت نہیں رکھتا ہے اوراس سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے نظریاتی اورروحانی طورپرترقی اورکمال کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امام علی علیہ السلام کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ

آپ علیہ السلام فرماتے ہیں: تمام لوگ سوئے ہوئے ہیں جب مریں گے تو بیدارہوں گے۔ موت بعض حقائق سے پردے ہٹ جانےکا باعث بنتی ہے

ہمتی نے مزید کہا ہے کہ ہمیں بہت سے حقائق سےایک حدتک آگاہی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ قیامت کے دن اس کی حسرت نہ رہ جائے۔

انہوں نےکہا ہےکہ

نجات اورتاریخ بشرکے مستقبل کا موضوع علم سیاست کےعلماء اورسیاستدانوں کا ایک اصلی ترین موضوع ہے۔

صوبہ  کرمانشاہ کےمہدویت تخصصی سنٹرکے سربراہ نے کہا ہےکہ تمام ادیان میں مختلف شکلوں میں مصلح کا انتظارموجود ہےاوراسلامی انقلاب کے بعد ہمارے ملک میں اس موضوع کے بارے میں بہت زیادہ حساسیت پیدا ہوگئی ہوئی ہے۔

انہوں نے یورپی ممالک ، امریکہ اوراسرائیل  میں شیعہ شناسی کےعظیم ترین مراکز کی تاسیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ ممالک تشیع کےمستقبل کے بارے میں خوفزدہ ہیں۔

ہمتی نے مزید کہا ہےکہ مغربی ممالک لوگوں کے سامنے دنیا کےحقائق کو چھپانےکی کوشش کرتے ہیں۔