• صارفین کی تعداد :
  • 272
  • 9/21/2017
  • تاريخ :

خطبہ غدیر کا ترجمہ اور واقعہ غدیر، امام باقر (ع) کی زبان مبارک سے

خطبہ غدیر کا ترجمہ اور واقعہ غدیر، امام باقر (ع) کی زبان مبارک سے

 

شبستان نیوز : کتاب ’’ترجمہ خطبہ غدیر بہ انضمام داستان غدیر از زبان امام باقر(ع)‘‘ حجت الاسلام داوود روحانی کی تالیف ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جسے حتماً پڑھنا چاہیے۔

 

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ : غدیر خم کے بعد خداوند عالم نے کسی بھی انسان کے لیے امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت سے منہ موڑنے کے لیے کوئی بہانہ نہ چھوڑا۔

 

مذکورہ کتاب میں جہاں خطبہ غدیر کا ترجمہ پیش کیا گیا ہے وہیں اس عظیم واقعے کو امام محمد باقر علیہ السلام کی زبانی نقل بھی کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اسے سادہ اور سلیس انداز میں لکھا گیا ہے۔

اس کتاب کے مقدمے میں ہم پڑھتے ہیں:

خطبہ غدیر کے بہت سے راوی ہیں۔ ان میں سے ایک امام محمد باقر علیہ السلام ہیں جنہوں نے اس واقعے کو پوری تفصیل اور مکمل جزئیات کے ساتھ نقل کیا ہے۔ امام علیہ السلام خطبہ شروع کرنے سے پہلے اس کے معانی کو مقدمہ کے عنوان سے بیان کرتے ہیں کہ واقعہ غدیر کی علت جبرئیل کی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خداوند کی طرف سے رسالت پہنچانے کی تاکید تھی۔ اس خطبے سے ہمیں اس زمانے کے ماحول سے مکمل آشنائی ہو جاتی ہے اور ہم اس عظیم واقعے سے واقف ہو جاتے ہیں جو اسلام کے عظیم واقعات میں سے شمار ہوتا ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ کتاب کو اس حد تک سادہ اور سلیس انداز میں لکھا جائے کہ ہر سطح ذہنی کے لوگ اسے آسانی سے پڑھ اور سمجھ سکیں۔