• صارفین کی تعداد :
  • 260
  • 9/21/2017
  • تاريخ :

سیدالشہدا(ع) کےقیام کا اہم ترین فلسفہ نماز کاقیام تھا

سیدالشہدا(ع) کےقیام کا اہم ترین فلسفہ نماز کاقیام تھا

 

خبررساں ایجنسی شبستان: نماز کے اجلاس کےترجمان نےکہا ہے کہ سیدالشہداء علیہ السلام کے قیام کا فلسفہ نمازکا قیام، دینی دستورات اورقرآنی تعلیمات کا احیاء تھا۔

نماز کے اجلاس کے ترجمان مسعود دریس نے بوشہرمیں خبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگار سے گفتگو کے دوران نماز اورسائبرسپیس کے بارے میں کہا ہےکہ سید الشہداء علیہ السلام کےقیام کا فلسفہ نماز کا قیام، دینی دستورات اورقرآنی تعلیمات کا احیاء تھا۔

 

انہوں نےمزید کہا ہے کہ سائبرسپیس کے بے شمارفوائد اورنقصانات ہیں۔ لہذا ہمیں عالمانہ طریقے اورعقلمندی کے ساتھ اس میں اسلامی اقداربالخصوص نماز کی نورانی ثقافت کی ترویج کرنی چاہیے۔

دریس نے کہا ہےکہ شائقین ملک کی قائمہ نماز کمیٹی کی سائٹ کے ذریعےاس اجلاس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں کہ جس کا ایڈریس یہ ہے: www.namaz.ir اوراس کا ٹیلیگرام ایڈریس یہ ہے  https://t.me/namaz_ir

انہوں نےمزید کہا ہےکہ سائبرسپیس کا فروغ اس سےمربوط موضوعات کے فروغ کا باعث بنتا ہے کہ جو طرززندگی کی تبدیلی کی غرض سےمختلف موضوعات کو شامل ہوتا ہے اورانسان کا طرز زندگی سائبرسپیس میں غرق ہوکررہ گیا ہے کیونکہ سالہا سال سےقائد انقلاب اسلامی کے فرامین میں ثقافتی یلغار، ثقافتی شبخون اورثقافتی نیٹو جیسےالفاظ استعمال ہورہے ہیں کہ جن کے سیٹلائٹ چینلز، ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی فلمیں وغیرہ مصادیق ہیں۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ اس وقت سائبرسپیس اورسوشل نیٹ ورکس کےظہورکے ساتھ دشمن انتہائی آسانی سے ہماری نظریاتی اورثقافتی سرحدوں کو نشانہ بنا رہا ہے.