• صارفین کی تعداد :
  • 536
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

پاکستان میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح

پاکستان میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح

 

بین الاقوامی، پاکستان کے شہر لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اس مسجد کا افتتاح  شہر لاہور کے اطراف میں واقع بحریہ ٹاؤ ن میں  پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کیا۔

واضح رہے کہ اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی معروف سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس مسجد کی تعمیر میں ۴ ارب پاکستانی روپے لاگت آئی ہے اور اس مسجد میں بیک وقت ۷۰ہزار نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔

یہ مسجد پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہے۔اس مسجد کے اطراف میں چار مینار ہیں جو ۱۶۵فٹ اونچے ہیں اور ان مناروں کے درمیان ایک بہت بڑا گنبد ہے جس کے اطراف میں ۲۰ چھوٹے گنبد ہیں۔یہ مسجد اسلامی طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کی ساتویں بڑی مسجد پاکستانی معماروں اور انجینئروں  کی دن رات کی کوششوں سے چار سال میں مکمل ہوئی ہے۔