• صارفین کی تعداد :
  • 1234
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

’’روایت گل سرخ‘‘: فارسی کی پرانی کتابوں سے حکایاتِ امام حسین علیہ السلام کا انتخاب

’’روایت گل سرخ‘‘: فارسی کی پرانی کتابوں سے حکایاتِ امام حسین علیہ السلام کا انتخاب

 

شبستان نیوز : ’’روایت گل سرخ‘‘ مہدی الماسی کی تصنیف ہے کہ جس میں انہوں نے فارسی کی پرانی کتابوں میں بکھری ہوئی امام حسین علیہ السلام کی حکایات کو ایک مجموعے کی شکل میں مرتب کیا ہے۔

 

شبستان نیوز ایجنسی نے نیوز سٹیشن سورہ مہر کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مصنف مہدی الماسی نے تاریخ کی کتابوں: تاریخ طبری (محمد ابن جریر طبری)، کیمیائی سعادت (امام محمد غزالی)، کشف الاسرار و عدۃ الابرار (ابو الفضل رشید میبدی)، روضۃ الشہداء (ملا حسین کاشفی سبزواری)، جلاء العیون و عین الحیات (علامہ محمد باقر مجلسی) وغیرہ جیسی کتابوں سے امام حسین علیہ السلام اور عاشورا کے حوالے سے پائے جانے والے مطالب کو جمع کیا ہے۔

مصنف مہدی الماسی کا اس کتاب کے بارے میں کہنا ہے کہ اس کتاب میں وہ تمام حکایات شامل ہیں جو امام حسین علیہ السلام اور عاشورا سے متعلق ہیں انہیں میں نے فارسی کی 120 پرانی کتابوں سے جمع کر کے ’’روایت گلِ سرخ‘‘ کے نام سے کتاب مرتب کی ہے۔

کتاب کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکایات کو اس انداز میں مرتب کیا گیا ہے کہ ہر حکایت سے پہلے اس کتاب ، مصنف اور کتاب کی روش کے بارے میں تھوڑی سی وضاحت کی گئی ہے جس کتاب سے یہ حکایت لی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ممکن تھا میں نے یہی کوشش کی کہ حکایات جس طرح ان کتابوں میں لکھی گئی ہیں اسی طرح نقل کروں البتہ بعض جگہوں پر کچھ مشکل اور نامانوس الفاظ کی جدید فارسی میں تشریح کی گئی ہے تا کہ کتاب کو سمجھنا آسان ہو جائے۔