• صارفین کی تعداد :
  • 597
  • 10/15/2017
  • تاريخ :

حضرت زینب(س) صبر و استقامت کا نمونہ ہیں

سماجی: ایران کے صوبہ زنجان کے محکمہ اوقاف کے سرپرست نے پیغام عاشورا کو منتقل کرنے میں حضرت زینب(س) کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آپ صبر و استقامت کا نمونہ ہیں۔

حضرت زینب(س) صبر و استقامت کا نمونہ ہیں

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صوبہ زنجان میں محکمہ اوقاف کے سرپرست حجت الاسلام جعفر جنتی نے گذشتہ رات "دختران زینبی(س)" کے عنوان سے ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جس قدر مردوں نے تاریخ اسلام میں نمایاں کردار ادا کئے خواتین نے بھی اسلامی تاریخ میں بہت اہم کردار ادا کئے۔

انہوں نے واقعہ کربلا کے مختلف پہلووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تحریک عاشورا میں امام حسین(ع) کے ساتھیوں کی قربانیاں عظیم ہیں لیکن تحریک عاشورا میں ایک چہرہ حضرت زینب(س) کا بھی ہے کہ جس کے کردار کی وجہ سے یہ تحریک جاودانہ ہوگئی۔

انہوں نے حضرت زینب(س) کی شخصیت کے مختلف پہلووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آپ بچپن سے ہی بہت زیادہ کمالات کی مالک تھیں اور آپ تقوا اور علم و دانش میں اپنی مثال آپ تھیں۔

حجت الاسلام جنتی نے کہا حضرت زینب(س) صبر و استقامت کا نمونہ تھیں اور اگر کربلا میں جو مصیبتیں آپ پر آئیں اگر کسی اور پر آتیں کو اس میں تحمل کرنے کی سکت نہیں تھی۔