• صارفین کی تعداد :
  • 117
  • 10/17/2017
  • تاريخ :

داعش کی نابودی میں امریکہ سب سے بڑی رکاوٹ: روس

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خطے میں داعش کا سب بڑا حامی امریکہ ہے جس کی وجہ سے داعش کو نابود کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

داعش کی نابودی میں امریکہ سب سے بڑی رکاوٹ: روس

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خطے میں داعش کا سب بڑا حامی امریکہ ہے جس کی وجہ سے داعش کو نابود کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

روسیاالیوم کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف کا کہنا ہے کہ امریکہ داعشی دہشت گردوں کی امداد کرتا ہے اور خطے میں داعشی دہشت گردوں کے نابودی میں سب سے بڑی رکاوٹ واشنگٹن ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شامی فوج پر داعش کے حملے امریکی فوجی اڈوں کے قریب سے کئے جارہے ہیں جب تک امریکی حمایت حاصل نہ ہو تب تک ایسا کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔

ترجمان روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی فوج شام میں غیرقانونی طورپر موجود ہے اور شام کے حدود میں امریکی افواج کی موجودگی اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے کا شور مچا رہا ہے لیکن درحقیقت امریکہ ان ممالک اور شامی فوج کے خلاف کام کرتا ہے جو خطے میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کررہے ہیں۔

واشنگٹن نے خطے میں جدید ترین اسلحے کو دہشت گردوں کے حوالے کرکے داعش کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ شام اور عراق کی حکومتوں کو کمزور کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام مشرقی وسطیٰ میں ایران، شام، عراق اور لبنان کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لئے داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔