• صارفین کی تعداد :
  • 1146
  • 10/20/2017
  • تاريخ :

مونگ پھلی وغیرہ سے الرجی ہونے کا سبب دریافت

نئی تحقیق اپنی نوعیت کے اعتبار سے پہلی تحقیق ہے اور اسکی مدد سے اس حوالے سے آئندہ ہونے والے تحقیقی کام اور الرجی کی نئی ادویہ تیار کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

مونگ پھلی وغیرہ سے الرجی ہونے کا سبب دریافت.
مانٹریال..... کینیڈین سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعد ان بہت سی خوردنی اشیاء سے ہونے والی الرجی کیفیت کے اسباب کا سراغ لگایا ہے اور انکا کہناہے کہ اس قسم کی زیادہ تر خرابی بنیادی طور پر جینیاتی خرابی یا خلل کا نتیجہ ہوتی ہے۔ انسان کو الرجی میں مبتلا کرنے میں مونگ پھلی اور اس قسم کی دیگر اشیاء کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ نئی تحقیق اپنی نوعیت کے اعتبار سے پہلی تحقیق ہے اور اسکی مدد سے اس حوالے سے آئندہ ہونے والے تحقیقی کام اور الرجی کی نئی ادویہ تیار کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔ کینیڈین سائنسدانوں کی ٹیم نے الرجی اینڈ کلینکل ایمونولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والے مقالے میں کہا ہے کہ یہ تحقیقی رپورٹ انہوں نے تقریباً1900افراد کی جینیاتی علامات کا تجزیہ کرنے کے بعد تیار کی ہے جس کی اپنی تعداد کروڑوں میں تھی۔ تمام اعدادوشمار جمع کرنے کے بعد انکا تجزیہ کیا گیا اور پھر یہ رپورٹ تیار ہوئی۔ واضح ہو کہ الرجی کبھی کبھی اینافلیکسس کی طرح جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
source:urdunews