• صارفین کی تعداد :
  • 105
  • 12/31/2017 1:21:00 PM
  • تاريخ :

آٹھ ایرانی ریفرز کی ورلڈ کراٹے لیگ میں شرکت کریں گے

ایرانی کراٹے فیڈریشن کی ریفری کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آٹھ ایرانی ریفرز 2018 ورلڈ کراٹے لیگ کے پہلے مرحلے (کراٹے وان) میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے.

یہ بات عالمی فیڈریشن آف ریفریز کے رکن 'جواد سلیمی' نے گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2018 ورلڈ کراٹے لیگ کے پہلے مرحلے کے مقابلے 23 سے 26 جنوری تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں انعقاد ہوجائے گا.

سلیمی نے کہا کہ ہم عالمی فیڈریشن آف ریفریز کے رکن کی حیثیت سے اور دوسرے سات ایرانی ریفرز منعقد ہونے والے مقابلوں میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے..

انہوں نے کہا کہ 'رضا خادمیان، جمشید زند، اکبر دھقان، محمد محمدخانی، فرشاد مناف نژاد، حسن خرقانی اور المیرا گول زادہ' ان ریفرز ہیں جو 2018 ورلڈ کراٹے لیگ کے مقابلوں میں ریفری ججز کی خدمات انجام دیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کراٹے لیگ کے مقابلوں سے پہلے 10 سے 15 جنوری تک متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت دبئی میں ریفری اینڈ ججز کورس کا انعقاد ہوگا.

منبع: ارنا نیوز