• صارفین کی تعداد :
  • 77
  • 1/3/2018 3:37:00 PM
  • تاريخ :

پاکستانی سفیر کا امریکی سفیر

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کو پاکستانی سفیر نے بھی کرارا جواب دے دیا۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امریکا الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تعاون کا ازسر نو جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی انکے دانت کھٹے کردیئے ہیں۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امریکی سفیر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسکے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف عالمی مہم میں تعاون کیا، قربانیاں دیں اور یہ قربانیاں امریکی امداد کےلئے نہیں بلکہ اپنے قومی مفاد کےلئے تھیں۔ امریکا افغانستان میں اپنی ناکام کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی امداد کی بندش پر پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا اور اب پاکستان بھی امریکا کے ساتھ اپنے تعاون کا ازسر نو جائزہ لے گا اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی ایکشن بھی لیا جائے گا۔