• صارفین کی تعداد :
  • 100
  • 1/6/2018 3:10:00 PM
  • تاريخ :

ایران میں منافقین کی مرکزی دہشتگرد تنظیم کو پکڑ لیا گیا

ایران کے مغربی صوبے لرستان کے علاقے 'بروجرد' میں اینٹلی جینس فورسز نے ایک انتہائی حساس آپریشن کے دوران ملک دشمن منافقین کی مرکزی دہشتگرد تنظیم کو پکڑلیا ہے.

 
ایران میں منافقین کی مرکزی دہشتگرد تنظیم کو پکڑ لیا گیا


'لرستان' صوبے کے اینٹلی جینس ادارے کے مطابق، سیکورٹی اور اینٹلی جینس تحقیقات اور ایک حساس کاروائی کے دوران منافقین کی مرکزی تنظیم کو پکڑ لیا گیا جن کے عناصر ملک کے حالیہ بدامنی کے واقعات بالخصوص صوبہ لرستان پرتشدد واردات میں ملوث تھے.

اطلاعات کے مطابق، اس آپریشن کے دوران منافقین تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک دہشتگرد سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوگیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ایران کے شمال مغربی صوبے 'مغربی آذربائیجان' میں ایک دہشتگرد گروہ کے عناصر کو پکڑ لیا گیا ہے جو ملک کے حالیہ بدامنی کے واقعات کے دوران قتل و غارت، دھماکے اور فسادات میں ملوث تھے.

اس آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ چند زخمی ہوگئے. دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں تین سیکورٹی اہلکار بھی درجہ شہادت پر فائز ہوئے.