• صارفین کی تعداد :
  • 1581
  • 2/7/2018 1:32:00 PM
  • تاريخ :

سوال: سجدہ گاہ رکھنا کیوں ضروری ہے؟

چونکہ سجدے کی جگہ خاص طور پر پاک ہونی چاہیے اس شرط پر عمل کے لیے بھی سجدہ گاہ پر سجدہ کرنا سب سے آسان راستہ ہے

 
سجدہ گاہ رکھنا کیوں ضروری ہے؟

نماز میں سجدہ زمین یا اس سے اگنے والی اشیاء پر ہونا چاہیے، کھانے اور پہننے والی اشیاء پر سجدہ کرنا صحیح نہیں ہے، آج کے دور میں چونکہ گھر، مساجد اور ہال وغیرہ میں قالین، فرش یا کارپٹ وغیرہ بچھے ہوتے ہیں جن پر سجدہ کرنا صحیح نہیں ہے، اس لیے خاک کی سجدہ گاہ سے استفادہ کرنا چاہیے اور چونکہ سجدے کی جگہ خاص طور پر پاک ہونی چاہیے اس شرط پر عمل کے لیے بھی سجدہ گاہ پر سجدہ کرنا سب سے آسان راستہ ہے، ہاں تربت کربلا پر سجدہ کرنا سب سے افضل ہے۔
آیت اللہ سید علی سیستانی