• صارفین کی تعداد :
  • 273
  • 2/15/2018 7:27:00 PM
  • تاريخ :

ڈاکٹر روحانی بھارت پہنچ گئے/اہم مذاکرات، معاہدوں پر دستخط متوقع

بھارت کے دورے کے موقع پر صدر حسن روحانی اپنے بھارتی ہم منصب 'رام ناتھ کووند'، وزیراعظم 'نریندر مودی' اور خاتون بھارتی وزیر خارجہ 'سشما سوراج' سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات اور بھارتی دانشوروں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں.

 
ڈاکٹر روحانی بھارت پہنچ گئے/اہم مذاکرات، معاہدوں پر دستخط متوقع

حیدرآباد کے ہوائی اڈے پہنچنے پر بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی، بھارت میں ایران کے سفیر 'غلام رضا انصاری' اور ایرانی قونصل جنرل 'محمد حق بین' نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا استقبال کیا.
اس موقع پر ایرانی سفارتکار سمیت اعلی بھارتی حکام نے بھی معزز مہمان صدر کے استقبال کیلئے موجود تھے.
حیدرآباد میں موجود ایرانی شہری بھی اپنے صدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے ہوائی اڈے کے باہر بڑی تعداد میں موجود تھے.
بھارت کے دورے کے موقع پر صدر حسن روحانی اپنے بھارتی ہم منصب 'رام ناتھ کووند'، وزیراعظم 'نریندر مودی' اور خاتون بھارتی وزیر خارجہ 'سشما سوراج' سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات اور بھارتی دانشوروں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں.ایران اور بھارت کے اعلی سطحی وفود کے مذاکرات بھی منعقد ہوں گے.
اس دورے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے مقصد سے 15 مفاہمت اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے.
حیدرآباد میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران ایرانی صدر جید علما کے ساتھ ملاقات کے علاوہ نماز جمعہ میں بھی شریک ہوں گے.
اس دورے کے موقع پر ایران اور بھارت مشترکہ سیاسی اعلامیہ بھی جاریں گے.
ایرانی صدر کی قیادت میں اعلی سطح سیاسی اور اقتصادی وفد میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر تیل بیژن زنگنہ، وزیر مواصلات عباس آخوندی، وزیر صنعت و تجارت محمد شریعت مداری اور صدارتی چیف آف اسٹاف محمد واعظی شامل ہیں.

ڈاکٹر روحانی ہفتہ کی سہ پہر اپنا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی سے وطن روانہ ہوں گے.