• صارفین کی تعداد :
  • 215
  • 2/17/2018 4:42:00 PM
  • تاريخ :

ایرانی صدر کا دورہ بھارت، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے ایک سنہری موقع ہے: بھارتی وزیر اعظم

بھارتی وزیر اعظم نے ایرانی صدر مملکت کی جانب سے دورہ بھارت کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی بھروسہ کی مبنی پر کثیرالجہتی تعلقات قائم ہے.

 
ایرانی صدر کا دورہ بھارت

بھارتی وزیر اعظم نے ایرانی صدر مملکت کی جانب سے دورہ بھارت کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی بھروسہ کی مبنی پر کثیرالجہتی تعلقات قائم ہے.

یہ بات 'نیرندر مودی' نے ہفتہ کے روز دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے مقصد سے 15 مفاہمت اور معاہدوں پر دستخط کے موقع پر کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون اور کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں.

مودی نے دونوں ممالک کے درمیان ریلوے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے ایران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی چابہار بندرگاہ بھارت کے لئے ایک سنہری دروازے کے طور پر کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ ہم اس کے ذریعہ افغانستان اور وسطی ایشیا سے منسلک ہوسکتے ہیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے صدر روحانی کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، بینکاری اور ثقافتی تعلقات کی توسیع پر تعمیری مذاکرات کئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان علاقائی مسائل پر دو طرفہ تعلقات کی مزید مضوبطی خطے کی پائیدار امن کی ترقی کے مفاد میں ہے.

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خلاف اور انسداد منشیات کے لئے مشترکہ باہمی تعاون کی ترقی کی بھرپور کوششیں کرنا چاہیئے.

انہوں نے صدر روحانی کی جانب سے دورہ بھارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دورہ دونوں ممالک اور خطے کی قوموں کے مفاد میں ہیں.

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے اعلی حکام نے صدر روحانی اور بھارتی وزیر اعظم کی موجودگی میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے بڑھانے کے مقصد سے 15مفاہمت اور معاہدوں پر دستخط کردیا.

منبع: ارنا نیوز