• صارفین کی تعداد :
  • 217
  • 2/18/2018 4:50:00 PM
  • تاريخ :

ایرانی سپریم لیڈر کی مسافر بردار طیارے کے واقعے پر اظہار تعزیت

ایرانی قائد اسلامی انقلاب نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں حادثے کے شکار ہونے والے مسافر بردار طیارے کی تباہی اور 66 افراد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا.

آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے آج بروز اتوار ایک پیغام میں اپنے دلی تعزیت کا اظہار کیا.

انہوں نے 'اے ٹی آر' مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں اور عملے کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا.

قائد انقلاب نے جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کے لئے دعا کی.

ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ ملک کے اعلی حکام اس واقعے کی وجوہات کا جائزہ اور اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں.

تفصیلات کے مطابق، آسمان ائیر لائن کا 'اے ٹی آر' مسافر بردار طیارہ ایرانی صوبے اصفہان کے علاقے سمیرم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار کے تمام 66 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں.

تہران کے 'مہرآباد' ائیرپورٹ سے 66 مسافر اور عملے کے ساتھ پرواز لینے والا آسمان ائیرلائنز کا مسافر بردار طیارہ پرواز سے 50 منٹ کے بعد ریڈار کی حدود سے نکل گیا.

یاد رہے کہ اس طیارہ تہران سے صوبے کہگیلویہ و بویر احمد کے شہر یاسوج جا رہا تھا.

منبع: ارنا نیوز